مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 31؍جنوری تا 06؍فروری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…03؍فروری بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم حمید احمد خان صاحب ابن مکرم اللہ رکھا صاحب (ہنسلو۔ یوکے) اور مکرمہ رضیہ کریم حمید اللہ صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب (ہنسلو۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور تین مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…04؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…05؍فروری بروز ہفتہ: حضور انور نے آج صبح گیارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ڈاکٹر قمر اعجاز صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری اعجاز احمد وڑائچ صاحب (سربٹن۔ یوکے) اور مکرمہ سکینہ شاہین صاحبہ اہلیہ مکرم قریشی مبارک احمد صاحب (سابق کارکن دفتر صدر۔ صدر انجمن احمدیہ ربوہ حال یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور تین مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے کے قریب اپنے دستِ مبارک سے مجلس انصاراللہ برطانیہ کے گیسٹ ہاؤس ’سرائے ناصر‘ واقع فارنہم سرے یوکے میں رونق افروز ہو کر دعا کے ساتھ اس کا افتتاح فرما یا۔ (تفصیلی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحہ نمبر1)

٭…06؍فروری بروز اتوار: آج صبح گیارہ بجے جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ اور وہاں کی ذیلی تنظیموں کے اراکین نیشنل عاملہ کی حضورِانور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button