ایشیا (رپورٹس)

ورچوئل تعلیمی مقابلہ جات مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا

وبا کی موجودہ صورت حال میں حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے ارشار پر مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا کوورچوئل تعلیمی مقابلہ جات منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے منظوری ملتے ہی باقاعدہ تیاریاں شروع ہوئیں۔

ان مقابلہ جات میں قرآن کریم، نظم، تقاریر اور کوئز کے مقابلے شامل تھے جو تین دن وقتاً فوقتاً منعقد ہوئے۔ سری لنکا کی پانچ جماعتوں Puttalam, Pasyala, Negombo, Colombo اور Polonnaruwa کے خدام و اطفال نے ان مقابلہ جات میں شمولیت اختیار کی۔

اختتامی تقریب محدود خدام و اطفال کے ساتھ Colombo مسجد بیت الحمد میں مورخہ 23؍جنوری 2022ء کو منعقد ہوئی جس میں مجلس سوال وجواب بھی منعقد ہوئی۔ اس پروگرام سے خدام و اطفال بہت لطف اندوز ہوئے۔ نیز اِس کے ذریعہ اُن کو کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا نے اپنے خطاب میں وبائی حالات کے باوجود ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ نیز سری لنکا جماعت کے مشنری انچارج محترم اے بی مشتاق احمد صاحب نے اپنی تقریر میں نفس کی اصلاح کے بارے میں زور دیا۔

آخر میں تقسیم انعامات کے بعد نیشنل صدر صاحب سری لنکا مکرم اے ایچ ناصر احمد صاحب نے دعا کے ساتھ اِس پروگرام کا اختتام کیا۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button