ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

ابو الحسن بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن مرہؓ نے حضرت معاویہؓ سے کہا کہ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو امام حاجتمندوں، ناداروں اور غریبوں کے لیے اپنا دروازہ بند رکھتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضروریات وغیرہ کے لیے آسمان کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔ (حضورﷺ کے اس ارشاد کے بعد) حضرت معاویہؓ نے ایک شخص کو مقرر کر دیا کہ وہ لوگوں کی ضروریات اور مشکلات کا مداوا کیا کرے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔

(ترمذی کتاب الاحکام باب ما جاء فی امام الرعیۃ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button