اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

مکرم و محترم چودھری نذیر احمد گوندل صاحب آف بھڈال ضلع سیالکوٹ

٭…عدیل احمد گوندل صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد مکرم و محترم چودھری نذیر احمد گوندل صاحب آف بھڈال ضلع سیالکوٹ مورخہ 24؍دسمبر2021ءبروز جمعۃ المبارک بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔

آپ 2015ء سے کینیڈا میں مقیم تھے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ آپ کی وفات جرمنی میں ہوئی۔مورخہ 27دسمبرکو جرمنی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو کینیڈا لایا گیا جہاں مورخہ 29؍ دسمبر2021ء کو احمدیہ قبرستان Brampton،کینیڈا میںنماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی گئی۔آپ خلافت کے سچے جاںنثار تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بطور امیر حلقہ ، صدر جماعت، ناظم انصاراللہ ضلع سیالکوٹ، نائب قائد مجلس خدام الاحمدیہ ضلع سیالکوٹ کی حیثیت سے خدمات کی توفیق ملتی رہی۔آپ خلافت اور نظام سلسلہ کے ساتھ بہت وفا اور غیرت کا تعلق رکھنے والے تھے۔ آپ منکسر المزاج شخصیت کے مالک تھے۔ مہمان نوازی آپ کا شیوہ تھی۔ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کرنے والے تھے ۔ لازمی اور طوعی چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے علاوہ ازیں ہیومینٹی فرسٹ کے مختلف پراجیکٹس اور تعمیر مساجد وغیرہ کاموں میں بھی حسب استطاعت ضرور شامل ہوتے رہے۔

آپ نے زندگی کے مختلف مواقع پر ابتلاؤں اور مخالفتوں کا بڑی جرأت اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ۔آپ کو مختلف ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ میں شمولیت کی سعادت بھی حاصل ہوتی رہی اسی طرح 2018ء میں عمرہ کی سعادت بھی نصیب ہوئی ۔آپ نے لواحقین میں اہلیہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑے ہیں ۔

اہلیہ: مکرمہ نسیم محمودہ چودھری صاحبہ۔( لجنہ اماء اللہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ میں نمایاں خدمات بجالاتی رہی ہیں۔ اس وقت بریمپٹن، کینیڈا میں مقامی لجنہ کی عہدیدار ہیں)

بیٹے: مکرم رفیق عامر گوندل صاحب (جرمنی میں ریجنل ناظم انصاراللہ کے طور پر خدمات کی توفیق پارہے ہیں)

مکرم چودھری نوید احمد گوندل صاحب(بریمپٹن، کینیڈا میں قائد مجلس خدام الاحمدیہ ، صدر جماعت احمدیہ بعد ازاں ریجنل ناظم انصاراللہ کے طور پر خدمات کی توفیق پاتے رہے ہیں)

مکرم شرجیل احمد گوندل صاحب ( جرمنی میں قائد مجلس خدام الاحمدیہ کے طور پر خدمات کی توفیق پارہے ہیں)

بیٹی: مکرمہ افشین نذیر صاحبہ اہلیہ مکرم حافظ عبدالحفیظ مانگٹ صاحب حلقہ بیت الاحسان ،لندن،یوکے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے ساتھ رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے ، تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

اعلانِ ولادت

٭…رضوان کوثر صاحب مربی سلسلہ و مدرس جامعۃ المبشرین غانا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان کی اہلیہ مکرمہ عائشہ صنم صاحبہ کو 17؍جنوری 2022ء کوبیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت عزیزہ کو وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرمایا ہے۔ عزیزہ کا نام طُوبیٰ نور العین تجویز ہوا ہے۔ نومولودہ سابق معلم وقفِ جدید مکرم سعید احمد صاحب مرحوم کی پوتی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور خادمہ دین بنائے، خلیفۂ وقت کی اطاعت کرنےوالی،نافع الناس وجود اور والدین کے لیےقرۃالعین بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button