یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کا نئے سال کے موقع پر وقارِ عمل

(توصیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو نئے سال کا آغاز جماعتی روایت کے مطابق نماز تہجد سے کرنے کا موقع ملا۔ نماز تہجد کے بعد نماز فجر اور قرآن کریم کا درس ہوا۔ بعد ازاں تمام خدام کے لیے تمام مجالس میں ناشتےکا بھی انتظام تھا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعا ؤں سے کورونا کے حالات کے باوجود امسال مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو 16مختلف شہروں میں یکم جنوری 2022ء کو وقارِ عمل کر نے کی توفیق ملی۔الحمد للہ علیٰ ذالک

وقارِ عمل کے پروگرام میں دو شہروں کے میئر اور ان کے نمائندگان شامل ہوئے جنہوں نے جماعت کے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف کی۔ اسی طرح تمام لوگ جنہوں نے خدام و اطفال کو وقارِ عمل کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے بہت سراہا اور خدام کی حوصلہ افزائی کی۔

مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے مورخہ 29؍دسمبر کو وقارِ عمل کے حوالے سے لوکل زبانوں میں Press Release تیار کر کے میڈیا کو بھیجی گئی۔ امسال بیلجیم کے تین ٹی وی چینلز نے وقارِ عمل کے پروگرام کی کوریج کی جس کی رپورٹ شام کے خبرنامہ میں نشر کی کئی، اور پانچ مختلف اخبارات میں وقارِ عمل اور جماعت کے تعارف کی تفصیلی رپورٹ شائع ہوئیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعےسے وقارِعمل کے پروگرام کی کیمپین چلائی گئی، جس پر بے شمار لوکل لوگوں نے بہت سے تعریفی کومنٹس کیے۔ ایک اندازے کے مطابق اس پروگرام کے ذریعہ کئی لاکھ لوگوں تک جماعت کا پیغام پہنچا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

وقارِ عمل کے پروگرام میں خدام اور اطفال کےساتھ انصار نےبھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 40 سے زائد افراد وقار عمل کے پروگرام میں شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو بہترین اجر سے نوازے۔ آمین

خاکسار مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کی طرف سے مکرم امیر صاحب بیلجیم، محترم مشنری انجارج صاحب بیلجیم اور بیلجیم کے تمام مربیان کرام کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہر معاملے میں مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کی بھر پور مدد کی۔ فجزاھم اللہ خیراً۔

آخرپر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کی طرف سے تمام احباب جماعت کو نئے سال کی بہت بہت مبارک باد ہو۔ اللہ کرے کہ یہ نیا آنے والا سال جماعت کے اور ہم سب کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت ہو۔ آمین

(رپورٹ: توصیف احمد مربی سلسلہ و صدرخدام الاحمدیہ بیلجیم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button