مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 03تا 09؍جنوری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديہ ٔقارئين ہے:

٭…04؍جنوری بروز منگل: آج دوپہر سوا بارہ بجے فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں تیسری نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر ‘تقدیر الٰہی’ کے چند صفحات کے مطالعہ کی توفیق ملی۔

٭…07؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدیوں کی وقفِ جدید کے حوالےسے مالی قربانی کےایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔ نیز وقفِ جدید کے 65ویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔

٭…08؍جنوری بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بلقیس سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم صفدر علی گجر صاحب مرحوم (بیت الفتوح) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 05مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… آج دوپہر سوا بارہ بجے اطفال الاحمدیہ نائیجیریا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…09؍جنوری بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے طلباء خدام الاحمدیہ نائیجیریا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button