افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کینیا کے سالِ نو کے آغاز پرپروگرامز

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

مکرم احمدعدنان ہاشمی صاحب، مبلغ سلسلہ ویسٹرن ریجن اے، کینیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی راہنمائی کے ماتحت جماعتِ احمدیہ کینیا کو ناکورو، ممباسہ نیز ویسٹرن اے ریجنز کی 18جماعتوں میں نمازِ تہجد، نمازِفجر، دروس القرآن، وقارِ عمل اور دیگر دوسری تربیتی و تبلیغی خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی، جن میں کل 351احبابِ جماعت اور46مہمانان نے شرکت کی توفیق پائی۔ فالحمد للہ علیٰ ذٰلک

یکم جنوری، 2022ء کا آغاز ان جماعتوں میں بفضلہ تعالیٰ نمازِ تہجد، نمازِفجر، دروس القرآن، نیز وقارِ عمل سے ہوا۔ وقارِ عمل کے لیےاحباب وخواتین نے Covid-19کی موجودہ صورتِ حال کی وجہ سے مساجد کے کمپاؤنڈز میں وقارِ عمل کرنے کی توفیق پائی۔ مساجد اور ان کے ارد گرد کے احاطوں میں وقارِ عمل کیے گئے۔

اس کے علاوہ ویسٹرن ریجن اے میں سال کے آخری عشرہ کی تعطیلات میں تربیتی کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان کلاسز کے اختتام پہ ایک تربیتی پروگرام تمام معلم سنٹرز میں ترتیب دیا گیا جس میں ’’خلافتِ احمدیہ کی نعمت اور نئے سال کے روحانی عزائم‘‘ کے عنوان سے تربیتی جلسہ جات منعقد کیے گئے۔ ان جلسہ جات میں خلافتِ احمدیہ حقہ کی اہمیت، برکات اور فضائل کے حوالے سے تقاریر ہوئیں اور نئے سال کے لیے حضورِ انور خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں نئے سال کے نیک عزائم نیز دعاؤں کی تحریک کی گئ۔ ان جلسہ جات کے آخر پہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح 3معلمین سینٹرز میں غیر احمدی و غیر مسلم مہمانان کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہیں تبلیغ کی توفیق ملی۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگرامز کے دور رس نتائج پیدا فرمائے اور احبابِ جماعت کے علم و عمل کی قوت کو بڑھائے نیز سلسلہ احمدیہ اور خلافتِ حقہ سے سچا اخلاص و وفا کا تعلق بنا دے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائدہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button