مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 27؍دسمبر 2021ء تا 02؍جنوری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 31؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کمالات اور مناقبِ عالیہ کا تذکرہ فرمایا۔ اسی طرح نئے سال کے آغاز پر عالَم گیر جماعتِ احمدیہ کو دعاؤں، نوافل، انفرادی و اجتماعی تہجد، درود شریف، استغفار اور

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ اور رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ اِسۡرَافَنَا فِیۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ

یہ دعائیں پڑھنے کی تلقین فرمائی۔ نیز تین مرحومین مکرم ملک فاروق احمد کھوکھر صاحب سابق امیر ضلع ملتا ن، مکرم رحمت اللہ صاحب انڈونیشیا اور مکرم الحاج عبدالحمید ٹاک صاحب یاری پورہ کشمیر کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…یکم جنوری بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری عبدالحفیظ ریحان صاحب ابن مکرم عبد العزیز صاحب (برمنگھم) اور مکرمہ ارشاد بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رانا محمد انور صاحب مرحوم (آلڈرشارٹ۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 04مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل 14نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ صباحت ناز حنا (واقفۂ نو) بنت مکرم ممتاز احمد صاحب (معلم سلسلہ) ہمراہ مکرم انس احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم انصر باجوہ صاحب

٭…عزیزہ (حافظہ) عدیلہ منور(واقفۂ نو) بنت مکرم منور نصیر احمد صاحب ہمراہ مکرم سید افروز احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ) ابن مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب

٭…عزیزہ ثناء نثار بنت مکرم نثار احمد صاحب ہمراہ مکرم نعمان طاہر صاحب (معلم سلسلہ) ابن مکرم طاہر سلیمان صاحب (معلم سلسلہ)

٭…عزیزہ فضہ حلیم بنت مکرم عبدالحلیم صاحب ہمراہ مکرم محمد اسد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد امین صاحب مرحوم

٭…عزیزہ خولہ پرویز بنت مکرم پرویز اختر صاحب ہمراہ مکرم جواد احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد اشرف صاحب

٭…عزیزہ ندرت مقصود بنت مکرم مقصود احمد بھنڈر صاحب ہمراہ مکرم بلاول احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم نصراللہ خاں صاحب

٭…عزیزہ ثمرہ اشفاق بنت مکرم اشفاق احمد بابر صاحب ہمراہ مکرم مدبر احمد مدثر صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم مسعود احمد مقصود صاحب

٭…عزیزہ حُمدیٰ مبشر احمد (واقفۂ نو)بنت مکرم مبشر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم دانیال تصور احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم مبشر احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ ہبہ احمد بنت مکرم مسعود احمد گِل صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فائز احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم ناصر احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ اریج شفیق بنت مکرم شفیق احمد صاحب ہمراہ مکرم طارق احمد صاحب (معلم سلسلہ) ابن مکرم نثار احمد صاحب

٭…عزیزہ صوفیہ خلت (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر احمد صاحب (ملائیشیا) ہمراہ مکرم غدیر احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم دبیر احمد صاحب

٭…عزیزہ گوہر شہلا ناصر بنت مکرم نصیر احمد ناصر صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم ظافر احمد صاحب (واقفِ نو۔امریکہ) ابن مکرم (ڈاکٹر) ملک مدثر احمد صاحب (واقفِ زندگی۔ نائیجیریا)

٭…عزیزہ ڈاکٹر شائستہ طلعت گینائی (واقفۂ نو) بنت مکرم احسان اللہ گینائی صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم مدثر احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر شاہ محمد جاوید صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ نزہت طاہر (واقفۂ نو) بنت مکرم شکیل احمد طاہر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم رضوان مقبول صاحب ابن مکرم مبشر احمد مقبول صاحب (جرمنی)

٭…02؍جنوری بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے حضور انور نے اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کے ساتھ آن لائن ملاقات فرمائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button