مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 13 تا 19؍دسمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 14؍دسمبر بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں دوسری نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر ‘تقدیر الٰہی’ کے چند صفحات کے مطالعہ کی توفیق ملی۔

٭… 17؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کمالات اور مناقبِ عالیہ کا تذکرہ فرمایا۔نیز پانچ مرحومین، مکرم الحاج عبدالرحمٰن عینن صاحب سابق سیکرٹری امورِ عامہ اور افسر جلسہ سالانہ غانا، مکرم اذیاب علی محمد الجبالی صاحب آف اردن، مکرم دین محمد شاہد صاحب ریٹائرڈ مربی سلسلہ حال مقیم کینیڈا، مکرم میاں رفیق احمد صاحب کارکن دفتر جلسہ سالانہ اورمکرمہ قانتہ ظفر صاحبہ اہلیہ مکرم احسان اللہ ظفر صاحب سابق امیرجماعت امریکہ کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…18؍دسمبر بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے واقفین نو و واقفات نو فن لینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل 14نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ خلت محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم سید محمود احمد صاحب ہمراہ مکرم مرزا محمد احمد مبشر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مرزا توفیق احمد صاحب

٭…عزیزہ سیدہ بارعہ قاسم بنت مکرم سید قاسم احمد صاحب ہمراہ مکرم سید اواب ظہورالحسن صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم سید ریاض الحسن صاحب

٭…عزیزہ ماہم منیر(واقفۂ نو) بنت مکرم منیر احمد خان صاحب (قادیان) ہمراہ مکرم مرزا فراز احمد طاہر صاحب (مربی سلسلہ۔ نائیجر) ابن مکرم اکبر احمد طاہر صاحب (مربی سلسلہ۔ برکینا فاسو)

٭…عزیزہ عروسہ نور (واقفۂ نو) بنت مکرم نورالسلام صاحب ہمراہ مکرم مبارز عتیق صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد عتیق صاحب

٭…عزیزہ مشعال شکیل رانا (واقفۂ نو)بنت مکرم رانا شکیل انجم صاحب (برمنگھم۔یوکے) ہمراہ مکرم منیب الرحمان صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم محمد مجیب الرحمان صاحب

٭… عزیزہ عزیزہ راحت بنت مکرم محمد عبدالعزیز کاشف صاحب ہمراہ مکرم ولید احمد خان صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد عبدالوحید خان صاحب

٭…عزیزہ وجیہا نایاب بنت مکرم شکیل احمد صاحب (برمنگھم۔یوکے) ہمراہ مکرم فرید احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم چودھری طاہر احمد صاحب

٭…عزیزہ میمونہ اریج (واقفۂ نو) بنت مکرم وسیم احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم عدیل احمد صاحب (واقفِ نو۔ فرانس) ابن مکرم باسط احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ آئیوری کوسٹ)

٭…عزیزہ رداء احمد بنت مکرم فیض احمد زاہد صاحب (مربی سلسلہ۔ کیٹ فرڈ، یوکے) ہمراہ مکرم کاشف شفیق صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم شفیق الرحمان صاحب

٭…عزیزہ ناعمہ خلود چوہدری بنت مکرم چوہدری ظہور الٰہی صاحب (فرانس) ہمراہ مکرم شکیل احمد صاحب (واقفِ نو۔ فرانس ) ابن مکرم باسط احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ آئیوری کوسٹ)

٭…عزیزہ مشعل کھوکھر بنت مکرم مجید کھوکھر صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم غدیر احمد صاحب (کارکن شعبہ مخزنِ تصاویر لندن) ابن مکرم دبیر احمد صاحب

٭…عزیزہ درشہوار رفیع الدین بنت مکرم محمد رفیع الدین صاحب (ریجنل امیر ہارٹفرڈ شر۔ یوکے) ہمراہ مکرم ثاقب احمد صاحب ابن مکرم میاں عامر احمد صاحب (کرالی۔ یوکے)

٭…عزیزہ خلت احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم محمود احمد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم میاں سعد احمد صاحب ابن مکرم میاں محمود احمد صاحب (سویڈن)

٭…عزیزہ زوبیہ فضل بنت مکرم فضل احمد صاحب ہمراہ مکرم طلحہ رفیق صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم رفیق احمد صاحب (ملائیشیا)

٭…19؍دسمبر بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے خدام الاحمدیہ سنگاپور کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button