افریقہ (رپورٹس)

تبلیغی سٹال۔ کیلاہوں ٹاؤن سیرالیون

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

مکرم انیس احمد صاحب مربی سلسلہ واستاد طاہر احمدیہ سیکنڈری سکول کیلاہوں سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 26؍نومبر 2021ء بروزجمعة المبارک جماعت احمدیہ کیلاہوں، سیرالیون کو تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذالك۔

تبلیغی سٹال سے چند روزقبل جگہ کا تعین اور تیاری شروع کر دی گئی۔ سٹال کے لیے کیلاہوں ٹاؤن کی معروف شاہراہ منتخب کی گئی۔اور جمعة المبارک کے دن کا انتخاب کرنے میں یہ حکمت پیش نظر تھی کہ اس دن اردگرد کے دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادا ئیگی کے لیے ہمارے ٹاؤن کا رخ کرتی ہے ۔

26؍نومبر بروز جمعة المبارک بعد از نماز فجر خدام اور سرکٹ مشنریز کی مدد سے تبلیغی سٹال کو ترتیب دیا گیا۔ سٹال کے بیک گراؤنڈ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰةوالسلام کی تصویر آویزاں کی گئی جس پر انگریزی زبان کے جلی حروف میں لکھا تھا: Long awaited Promised Messiah & Imam Mahdi has come۔ اسی طرح دوسرا بینر جماعت احمدیہ سیرالیون کے سوسال مکمل ہونے کے متعلق آویزاں کیا گیا۔ سٹال کا آغاز صبح نو بجے اجتماعی دعا سے کیا گیا۔ سٹال پر یسرنا القرآن، قرآن کریم ،قرآن کریم کی ڈکشنری و کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام و خلفائے سلسلہ احمدیہ و دیگر رسائل جن میں التقویٰ اور ریویو آف ریلیجنز شامل تھے برائے نمائش و فروخت رکھے گئے۔ اسی طرح لوگوں میں اسلام احمدیت سے متعلق فلائرز و لٹریچر مفت بھی تقسیم کیا گیا۔ سٹال پر آنے والے لوگوں کو مقامی زبان میں جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا نیز ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ کافی لوگ ہمارے سٹال پر آئے۔ لوگوں نے اس سٹال کو بہت سراہا۔ اس سٹال کے ذریعہ کم وبیش ٹاؤن کے 350 افراد تک پیغام حق پہنچا اور ایک ہزار کے قریب مختلف فلائرز اور لٹریچر تقسیم کیے گئے۔ الحمدللہ یہ تبلیغی سٹال کامیاب رہا۔ احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ الله تعالیٰ ہماری ادنی ٰکاوشوں کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام کما حقہ پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ میں نیک اور سعید روحوں کو داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button