مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 29؍نومبر تا 05؍دسمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 03؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق عبد اللہ بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…04؍دسمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ عاصمہ توفیق (واقفۂ نو) بنت مکرم مرزا توفیق احمد صاحب ہمراہ مکرم مرتضیٰ احمد کھوکھر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم طارق علی کھوکھر صاحب

٭…عزیزہ طیبہ مسعود (واقفۂ نو) بنت مکرم مسعود احمد صاحب ہمراہ مکرم ملک مصور احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم ملک منظور احمد صاحب

٭…عزیزہ فوزیہ نسرین (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد رفیق صاحب ہمراہ مکرم عبدالمنعم شجاع صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم بہادر علی چوہان صاحب (معلم وقفِ جدید)

٭…عزیزہ عاطفہ امینی بنت مکرم نعیم صادق امینی صاحب (بریڈفورڈ۔ یوکے) ہمراہ مکرم فواد احمد صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم ماجد احمد مبشر صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے)

٭…عزیزہ دوحہ بنت مکرم ماجد رشید صاحب مرحوم ہمراہ مکرم مرزا مرفود احمد صاحب ابن مکرم مرزا نسیم احمد بیگ صاحب مرحوم

٭…عزیزہ نداء ناصر بنت مکرم ناصر احمد نصیر صاحب (فرانس) ہمراہ مکرم ولید احمد فضل صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سلیم اللہ محمود صاحب

٭… آج شام پانچ بجے اراکین نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ امریکہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…05؍دسمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ ناروے کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button