مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 22 تا 28؍نومبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 26؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…27؍نومبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد اقبال خان صاحب (حلقہ مسجد فضل لندن)کی نمازِجنازہ حاضر اور دو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ بھارت کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ صوفیہ شمس الدین (واقفۂ نو)بنت مکرم الدارشمس الدین صاحب (معلم سلسلہ۔ روس) ہمراہ مکرم احیاء الدین احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ قازان تاتارستان) ابن مکرم منیر احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ زجاجہ تحریم بنت مکرم نصیر احمد صاحب ہمراہ مکرم ادیب احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم قریشی محمد انور صاحب

٭…عزیزہ صبیحہ بشارت (واقفۂ نو) بنت مکرم بشارت احمد صاحب (معلم سلسلہ) ہمراہ مکرم ابرار احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم افتخار احمد صاحب (معلم سلسلہ)

٭…عزیزہ عائشہ کاہلوں بنت مکرم محمد عمر کاہلوں صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم اسد جری اللہ صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ابن مکرم شعیب جری اللہ صاحب

٭… عزیزہ عالیہ احمد بنت مکرم چودھری سرفراز احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ریحان احمد خان صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم راشد خان صاحب

٭…عزیزہ درثمین مبشر (واقفۂ نو) بنت مکرم مبشر احمد صاحب (برمنگھم۔ یوکے) ہمراہ مکرم طلحہ خان نیازی صاحب ابن مکرم مبارک احمد نیازی صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…28؍نومبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات لجنہ اماء اللہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button