یورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی کی کچھ سرگرمیاں

مقابلہ مضمون نویسی

الحمد للہ مورخہ 27؍اکتوبر 2021ء کو مجلسی علمی جامعہ احمدیہ جرمنی کے تحت مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔ مضمون لکھنے کے لیے ’’خلافت اقوام عالم کے لیے راہنما‘‘ کا موضوع چنا گیا۔

مضمون لکھنے کے لیے طلبہ کو ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ اس مقابلہ میں کل 15طلبہ نےحصہ لیا۔ اس مقابلہ مضمون نویسی میں اول پوزیشن عزیزم مامون فاروق درجہ شاہد نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی درجہ رابعہ نے جبکہ تیسری پوزیشن عزیزم عدنان احمد بٹ درجہ رابعہ نے حاصل کی۔

مقابلہ تیز پیدل چلنا

مورخہ 6نومبر2021ء کو مجلس العاب کے تحت جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ ’’تیز پیدل چلنا‘‘ منعقد ہوا۔ مکرم پرنسپل صاحب کی منظور ی سے مختلف شعبہ جات اور ان کے نگران مقرر کر کے ان کے ذمے کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ مقابلہ کا انعقاد جامعہ احمدیہ کے احاطہ میں ہی ہونا تھا اس لیے مقابلہ سے ایک دن قبل چلنے کے لیے ایک ٹریک جو 500 میٹر پر مشتمل تھا تیار کیا گیا۔ ہر طالب علم نے اس ٹریک کے 12چکر یعنی 6کلومیٹر پید ل چلنا تھا۔ اسی طرح مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو مقابلہ کے قواعد سمجھائے گئے اور ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس تیز پیدل چلنے کے حوالے سے معلومات تھیں۔

مقابلہ کے آغاز سے قبل سب طلبہ جامعہ کے اسمبلی ہال میں جمع ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا جو عزیزم مامون فاروق صاحب (متعلم درجہ شاہد) نے کی۔ عزیزم عمیر الیاس صاحب (متعلم درجہ شاہد) نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اقتباس پیش کیا۔ بعد ازاں طلبہ کو ان کے مقرر کیے نمبر کے مطابق لائن میں کھڑا گیا اور مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کرواکے مقابلہ کاآغاز کیا۔

اس مقابلہ میں عزیزم ارسلان چیمہ (درجہ رابعہ) نے 12چکر مکمل کرکے اول پوزیشن حاصل کی۔ دوم پوزیشن عزیزم مامون احمد (درجہ اولیٰ)نے حاصل کی جنہوں نے 12چکر مکمل کیے اور عزیزم جاذب احمد (درجہ ثالثہ) نے 12چکر مکمل کر کے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گروپس میں اول پوزیشن امانت گروپ نے، دیانت گروپ نے دوسری اور قناعت گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین مقابلہ کی استعدادیں بڑھائے۔ آمین

مقابلہ پیغام رسانی

مورخہ10؍نومبر 2021ء کو مجلس علمی کے تحت ’’مقابلہ پیغام رسانی‘‘ کا انعقاد ہوا۔

مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ماہد الیاس درجہ ثانیہ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو درجہ رابعہ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے ۔

اس مقابلے میں ٹیم کے پہلے ممبر کو ایک پیغام دیا جاتا ہے اور وہ پیغام باری باری ٹیم کا ممبر اگلے ممبر تک زبانی پہنچاتا اور آخری ممبر نے وہ پیغام لکھ کر جمع کروانا ہوتا ہے۔ جس ٹیم کا پیغام سب سے زیادہ درست آخر تک پہنچے و ہ فاتح قرار پاتی ہے ۔

آج کے اس مقابلے میں کل 9ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم پانچ طلبہ پر مشتمل تھی۔ پیغام کو یاد اور آگے منتقل کرنے کے لیے ٹیم کے پہلے ممبر 2منٹ جبکہ باقیوں کے لیے ایک منٹ مقرر تھا۔ اور آخری ممبر نے پیغام لکھ کر جمع کروانا تھا۔ اس مقابلے میں اول پوزیشن ٹیم عزیزان عدنان احمد بٹ، ارسلان احمد چیمہ، سید اعتزاز احمد شاہ، مبارز احمد بھٹی اور رضوان اللہ سندھو پر مشتمل قرار پائی، دوسری پوزیشن عزیزان خلیق حمید، طلحہ نعیم، ظافر محمود، فائز احمد اور عدنان گل کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن عزیزان عبدالباری سمیع، عبدالرافع راجپوت بھٹی، سفیان احمد چیمہ، سلیمان جوئیہ اور سفیر ابرہیم کی ٹیم نے حاصل کی۔

مقابلے کے اختتام پر مکرم نوید الظفر صاحب استاذ جامعہ احمدیہ جرمنی نے نتائج کا اعلان کیا اور دعا کے ساتھ اس مقابلہ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button