مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 15 تا 21؍نومبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

17؍نومبر بروز بدھ: آج نمازِ مغرب کے بعد حضور انور کے ساتھ ڈاکٹر Katrina Lantos Swett (امریکہ) کی ملاقات تھی۔ موصوفہ Lantos foundation کی پریزیڈنٹ ہیں اور اس سے قبل وہ چیرمین U.S. Commission on International Religious Freedom رہ چکی ہیں۔ (تفصیلی رپورٹ آئندہ ان شاء اللہ)

٭…18؍نومبر بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باپر تشریف لاکر محترم منور احمد بٹ صاحب ابن مکرم صدیق احمد بٹ صاحب (آف کینیا حال ویمبلڈن۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 11 مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 19؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…20؍نومبر بروز ہفتہ: حضورِ انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باپر تشریف لاکر محترمہ اقبال ملک صاحبہ بنت مکرم ملک محمد نذیر صاحب (یوکے) اور محترمہ امۃ الکریم خانم رحمان صاحبہ اہلیہ محترم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب مرحوم (یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی۔

٭…آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ سویڈن کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ ستارہ ندرت (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد اقبال باجوہ صاحب ہمراہ مکرم محمد فاتح ملک صاحب (واقفِ زندگی۔ ایم ٹی اے کینیڈا) ابن مکرم مامون ملک صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ فریحہ لنتہ (واقفۂ نو) بنت مکرم صالح احمد ناصر صاحب ہمراہ مکرم عمران ناصر صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم ناصر احمد صاحب

٭…عزیزہ طیبہ ناصر بنت مکرم ناصر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم قاصد احمد بھٹی صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ڈاکٹر شبیر احمد بھٹی صاحب (نائب امیر جماعت یوکے)

٭…عزیزہ مبارکہ بھٹی بنت مکرم عبدالرؤوف بھٹی صاحب (لندن) ہمراہ مکرم سجیل احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم بشیر احمد صاحب (کارکن دفتر PS اسلام آباد۔ یوکے)

٭…عزیزہ عائشہ اُمم (واقفۂ نو) بنت مکرم شیخ محمد اسداللہ خان صاحب ہمراہ مکرم نوید احمد طیب صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم نسیم احمد طیب صاحب (لندن)

٭…عزیزہ تحسینہ معین (واقفۂ نو) بنت مکرم معین احمد صاحب ہمراہ مکرم اویس انور صاحب ابن مکرم محمد نوید احمد صاحب

٭…21؍نومبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل لجنہ اماء اللہ سویڈن کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button