ایشیا (رپورٹس)

قادیان دارالامان میں سالانہ مرکزی اجتماع لجنہ اماء اللہ بھارت

لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت کا 26واں سالانہ اجتماع مورخہ 23تا 24؍اکتوبر 2021ء بمقام نصرت جہاں لجنہ ہال قادیان منعقد ہوا۔ سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے اس اجتماع میں شرکت کے لیے وبائی حالات کے پیش نظر صرف صوبہ جات جموں کشمیر، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب اور دہلی کی شہری مجالس کی ممبرات کو ہی کووڈ پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت دی گئی تھی۔

مورخہ 22 اکتوبر کو لوائے لجنہ لہرایا گیا اور دعا اور مارچ پاسٹ ناصرات الاحمدیہ بھارت کے بعد افتتاحی اجلاس کی کارروائی عمل میں آئی۔ افتتاحی اجلاس میں صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز پیغام پڑھ کر سنایا۔

اس اجتماع میں علمی و دینی مقابلہ جات لجنہ و ناصرات کے لیے منعقد ہوئے جن میں اجتماع میں شامل ممبرات کے علاوہ ہندوستان کی چند جماعتوں کی ممبرات کی تلاوت، نظم اور تقاریر کی آڈیو ریکارڈنگ دوران مقابلہ سنائی گئیں۔ دوران اجتماع مجالس شموگہ اور کولکتہ کے علمی و تربیتی ڈسکشن پروگرامز کی آڈیو ریکارڈنگ پیش کی گئیں۔ دلچسپ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا اور دستکاری کی نمائش لگائی گئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کے مطابق افتتاحی و اختتامی نشستیں اور چند خصوصی پروگرامز کی Live Streaming کی گئی جس سے ہندوستان کی ممبرات آن لائن اجتماع میں شامل ہوئیں۔

اجتماع کے موقع پر محترم ناظر اعلیٰ صاحب قادیان نے پردے کی رعایت سے ممبرات سے خطاب کیا۔ اختتامی پروگرام میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز پیغام دوبارہ ممبرات کو پڑھ کر سنایا گیا۔ علمی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لجنہ و ناصرات کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے۔ اجتماعی دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button