یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ رشیا کا آن لائن جلسہ سیرۃ النبیﷺ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 07؍نومبر 2021ء بروز اتوار جماعت احمدیہ رشیا کو آن لائن جلسہ سیرۃ النبیﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ جلسہ کی صدارت مکرم Hamatvaleev Rustam صاحب صدر جماعت احمدیہ رشیا نے کی۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو راحیل احمد ظفر صاحب نے کی۔ جس کا رشین ترجمہ Abdullayev Aibek صاحب نے پڑھا۔ بعد ازاں عزیزم ابتسام احمدنے حدیثِ نبویﷺ رشین زبان میں پڑھ کرسنائی۔ عزیزم ذیشان احمد نے حضرت مصلح موعودؓ کا نعتیہ کلام ’’محمد پر ہماری جان فدا ہے‘‘ خوش الحانی سے پڑھ کرسنایا جس کا رشین ترجمہ عزیزم عطاء الشافی نے پڑھا۔ جلسہ کی پہلی تقریر نور محمد صاحب نے کی اور دوسری تقریر Shamsutdinov Musa صاحب نے ’’نبی کریم ﷺ کے شب وروز‘‘ کے عنوان پہ کی۔ اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ 16؍جنوری 2015ء سے ’’درودشریف کی اہمیت وبرکات‘‘ کے حوالہ سے ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا۔ اس بابرکت جلسہ کے آخرمیں مکرم صدر صاحب نے حضورﷺ کی زندگی کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دعا کروائی۔ خداکے فضل سے اس جلسہ میں 65 افراد کو شرکت کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ دعاکی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان وایقان میں برکت دے اوراپنی زندگیاں نبیﷺ کی مبارک زندگی کے مطابق گزارنے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ: سید عطاء الواحد رضوی۔ مبلغ انچارج رشیا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button