مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 08تا 14؍نومبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 12؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز پانچ مرحومین کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔(تفصیل صفحہ 5 پر ملاحظہ فرمائیں)

٭…13؍نومبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭… آج شام نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں تشریف لا کر محترمہ سیدہ یمنیٰ خلود صاحبہ اور مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب کی شادی کو رونق بخشی۔

٭…14؍نومبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل ناصرات الاحمدیہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭… آج شام نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں تشریف لا کر مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب اور محترمہ سیدہ یمنیٰ خلود کی تقریبِ ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button