یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ شمالی مقدونیہ کی جلسہ سالانہ جرمنی کے اختتامی اجلاس میں آن لائن شمولیت

(وسیم احمد سروعہ۔ مربی سلسلہ شمالی مقدونیہ)

مورخہ 09؍اکتوبر 2021ء کو جماعت احمدیہ مقدونیہ کے افراد اور بعض غیر احمدی مہمانوں نے جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اختتامی خطاب کو جماعت کے مشن ہاؤس ‘بیت الحمد’ میں براہِ راست (ترجمہ کے ساتھ) سنا۔ اس سلسلہ میں جلسہ سے چند دن قبل دورہ کر کے احباب کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔ ان دنوں مقدونیہ میں ایک ہفتے سے بغیر وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسم خراب ہے۔ موسم کی خرابی کے باوجود 5 مختلف شہروں سے افراد جماعت اور غیر احمدی مہمانوں نے شرکت کی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے معرکہ آراخطاب کو سنا اور روحانی اور علمی پیاس بجھائی۔

اختتامی خطاب اور اجتماعی دعا کے بعد احباب نے نماز مغرب وعشاء ادا کی اور اس کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں 10 غیر احمدی مہمانوں سمیت 49 افراد جماعت نے شرکت کی۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس روحانی مائدہ سے بھرپور انداز میں سیراب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button