یورپ (رپورٹس)

عوامی میلہ میون، ڈنمارک

میون جزیرہ کوپن ہیگن سے 120 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اس کی کل آبادی 9385 افراد پر مشتمل ہے۔ 2014ء میں اس جزیرہ پر پہلی دفعہ ایک عوامی میلہ کا آغاز کیا گیا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر سال ترقی کرتا گیا۔ الحمد للہ گزشتہ تین سال سے مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو بھی اس میلہ میں شرکت کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔

اس میلہ کا مقصد مقامی ، علاقائی اور قومی تنظیموں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیّا کرنا ہے جہاں وہ عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کرسکیں۔ اس میلہ میں سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیمیں اپنا سٹینڈ لگاتی ہیں۔ یہاں پر آپ بآسانی مختلف سیاسی راہنماؤں سے مل سکتے اور بات چیت کرسکتے ہیں۔

اس دو روزہ میلہ میں امسال بھی جماعت کو اپنا سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اس میلہ کی انتظامیہ نے پہلے دن مختلف سکولوں اور کالجز کو مدعو کیا جو کہ پورے ریجن سے بسوں کے ذریعہ اس جگہ پہنچے اور اپنے سکول کا ایک دن اس میلہ میں گزارا اور مختلف سٹالز سے معلومات حاصل کرتے رہے۔ الحمدللہ مسلمانوں کا پورے میلہ میں ایک ہی سٹینڈ تھا جو کہ جماعت کو لگانے کی توفیق ملی۔ اس سٹینڈ پر ڈینش ترجمہ قرآن اور دیگر ڈینش کتب رکھی گئیں جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی دکھائی۔ اسی طرح اسلام کے بارہ میں مختلف سوالات کرتے رہے۔ اس میلہ کے لیے خاص طور پر محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کےبیجز(badges) بھی تیار کیے گئے جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور بیج لگا کر تصاویر بناتے رہے۔

الحمد للہ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا ۔ چار انصار اور ایک ناصرہ نے اس تبلیغی سٹینڈ میں شرکت کی اور لوگوں کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ صدر مجلس انصاراللہ ڈنمارک)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button