مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 23 تا 29؍اگست 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 27؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز ٹرکش زبان میں ایک انٹرنیٹ ریڈیو کے افتتاح کا اعلان فرمایا اور نماز جمعہ کے بعد دعا کے ساتھ اس کا اجرا فرمایا۔ اسی طرح حضور انور نے چار مرحومین مکرم محمد المختار کبکا صاحب، مکرم محمود احمد صاحب، مکرمہ سودا صاحبہ اہلیہ عبدالرحمٰن صاحب اور مکرمہ سیدہ مجید صاحبہ اہلیہ شیخ عبدالمجید صاحب کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…28؍اگست بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اطفال الاحمدیہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…29؍اگست بروز اتوار: آج ساڑھے چھ بجے اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ امریکہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button