جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کی مختصر روئداد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج 7؍اگست 2021ءبروز ہفتہ جلسہ سالانہ یوکے2021ء کے دوسرے دن کا آغاز بھی نماز تہجد سے ہوا۔ مکرم حافظ سید مشہود احمد صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ احمدیہ یوکے کو سوا تین بجے جلسہ گاہ میں نماز تہجد پڑھانے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نماز فجر پڑھائی۔ نماز فجر کے بعد مکرم محموداحمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ احمدیہ یوکے کو درس دینے کی توفیق ملی۔
حدیقۃ المہدی میں ڈیوٹی دینے والوں کو رہائش کی اجازت تھی۔۸ بجے سے احباب جماعت ناشتہ کرتے گئے اور اپنی اپنی ڈیوٹیوں میں مشغول ہو گئے۔آج صبح سے لندن اور لندن کے مضافات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود عشاقان خلافت اپنے اپنے دعوت نامہ کے مطابق بھرپور تعداد میں حدیقۃ المہدی پہنچے۔حدیقۃ المہدی کے کئی مقامات پر گاڑیوں اور چلنے والوں کی سہولت کے لیے کے لیے جو tracksبچھائے گئے تھے ان کی جگہ جگہ کیچڑمیں ڈوبنے کی وجہ سےدوبارہ استوار کیے گئے۔
ٹھیک دس بجے دوسرے دن کے پہلے اجلاس(جلسہ سالانہ کے دوسرے اجلاس) کی کارروائی کا آغاز ہوا۔آج مستورات کا بھی الگ سے اجلاس ہوا ہےاور یہ دن مستورات کے لیے نہایت خوش نصیب دن تھاکیونکہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج مستورات کے پنڈال میں رونق افروز ہوکر خطاب فرمایا۔خطاب کے آخر پر مستورات نے مختلف زبانوں میں ترانے پیش کیے۔
اس کے بعد حضور انور نے مردانہ مردانہ پنڈال میں نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد دوپہر کے کھانے کا پروگرام تھا۔ ۔ لنگرخانے ميں داخلہ سے قبل خدام نے Hand Sanitization کروائي۔ کھانے کي marquee ميں حتي الوسع فاصلہ بھي رکھا گيا۔ مارکي ميں داخلي اور خارجي راستے الگ الگ تھے۔
کھانے کے بعد ساڑھے چار بجے تیسرے اجلاس کا پہلا حصہ مکرم امیر صاحب کی صدارت میں شروع ہوا جس میں معزز مہمانوں کے ویڈیو پیغامات دکھائے گئے اور بعض پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جن مہمانوں کے پیغامات دکھائے گئے ان میں درج ذیل شامل ہیں:
Dr Jenny Harries. who is the head of the NHS test and trace
Dame Cressida Dick who is the commissioner of the Metropolitan Police
M. Marshall lieutenant deputy commander capability Royal Air Force
Dr Katrina Lantos Swett president lantos Fondation for human rights
justice
Frank heinrich member of the German bundestag
Hon. Ebrima sillah. Minister of Information and
Infrastructure of Gambia
Harry van Bommel. A Dutch politician and a former member of the
of Representatives in the Netherlands
Fleur Anderson MP shadow minister for the cabinet vice chair of the appg
Rt. Hon Geremy Hunt MP, former foreign secretary MP for south
surrey
Rt hon Damian Hinds MP, former Secretary of state for Education MP
east Hampshire
Paul Scully mp Minister for Small Business consumers and labour markets
Afrin Mervice the chief. Rabbi of the UK
Nigel Atkinson her majesty’s Lord lieutenant hampshire
تمام مہمانوں نے جماعت احمدیہ کے ساتھ اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
پانچ بجے اس اجلاس کا اختتام ہوا۔
جلسہ سالانہ کے تیسرے اجلاس کا باقاعدہ آغاز پانچ بج کر آٹھ منٹ پرتلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطاب میں دوران سال جماعت احمدیہ کے افضال کا ذکر فرمایا۔ یہ اجلاس تقریباً چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔
رات نو بجے کے بعد حضورِ انور نے نمازِ مغرب و عشاء جمع کر کے پڑھائیں۔اور جلسہ کا دوسرا روز اختتام کو پہنچا۔
٭…٭…٭