افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں ریفریشر کورسز

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

مکینی ریجن

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیرالون کے مکینی ریجن کو مئی اور جون کے مہینوں میں ذیلی تنظیموں کے چھ ریفریشر کورسز کروانے کی توفیق ملی۔ ان ریفریشر کورسز کی مختصر رپورٹ پیشِ خدمت ہے۔

1۔ 22؍مئی کو مجلس اطفال الاحمدیہ سٹیشن روڈ سرکٹ نے ایک ریفریشر کورس منعقد کیا جس میں 125اطفال اور10مہمانوں نے شرکت کی۔

2۔ 29؍مئی کو مجلس ناصرات الاحمدیہ سٹیشن روڈسرکٹ نے ایک تربیتی ریفریشرکورس منعقد کیا جس میں 130 ناصرات اور 8 مہمانوں نےشرکت کی۔

3۔ مورخہ 29؍مئی کو ہی مجلس مکومپ بانا Makump Bana نے ایک تربیتی ریفریشرکورس منعقد کیا جس میں 77 اطفال، 47ناصرات اور 28مہمانوں نےشرکت کی۔

4۔ مورخہ 12؍جون کو مجلس خدام الاحمدیہ مکینی شہر نے ایک ریفریشرکورس منعقد کیا جس میں 68 خدام اور 7 مہمانوں نے شرکت کی۔

5۔ مورخہ 12؍جون کو ہی مجلس پانلاپ Panlap کے اطفال اور ناصرات کا ریفریشرکورس ہوا جس میں 78 اطفال، 50 ناصرات اور 21 مہمانوں نےشرکت کی۔

6۔ 13؍جون کو مجلس انصاراللہ مکینی ریجن کی ایگزیکٹو اور سرکٹ زعماء کا ریفریشرکورس منعقد ہوا جس میں 26 انصار نے شرکت کی۔

تمام ریفریشر کورسز کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔ ہر ریفریشرکورس میں متعلقہ ضلعی عہدیدار نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔

ان ریفریشر کورسز میں درج ذیل امورکی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ دلائی گئی۔

1۔ حضور انور کو ہمیشہ دعا کے خطوط لکھتے رہنا۔ دورانِ ریفریشرکورسز تمام ممبران نے اور شمولیت کرنے والوں نے حضور انور کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھے۔

2۔ ہر تنظیم کو اپنا اپنا وعدہ یاد کروانے کی طرف توجہ دلائی اور اطفال اور ناصرات کو ان کا عہد یاد کروایا۔

3۔ مقام حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے بارے لیکچر دیے اور مختصر تحریر یاد کروائی۔

4۔ خلفائے احمدیت کا تعارف کرایا اور برکات خلافت پر لیکچر دیے گئے اور حضور انور کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی گئی۔

5۔ نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا اور نماز کے بارے پیدا ہونے والی بدعات کی نشاندہی کی گئی۔

6۔ تنظیموں کا تعارف، لائحہ عمل اور دستوراساسی کا تعارف کرایا گیا۔

7۔ تنظیموں کے ممبری چندہ کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔

8۔ ماہانہ رپورٹ بھیجنے اور مرکز سے رابطہ رکھنے کی اہمیت بیان کی گئی۔

9۔ اطفال اور خدام کو ٹوپی پہننے اور مناسب لباس زیب تن کرنے کی تاکید کی۔

مبلغ سلسلہ مکینی ریجن نے تربیتی امور جیسے پنج وقت نماز، قرآن مجید کی تلاوت، قرآن پاک کلاسز میں حاضری، حضور انور کا خطبہ جمعہ سننا، اچھی دوستیاں اور جماعت کے رشتہ ناطہ کے نظام کو بیان کیا۔

ہر ریفریشر کورس کے اختتام پر اجتماعی دعا اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔

کینیما ریجن

11 اور 12؍جون کو کینیما ریجن میں ہیڈ ٹیچرز، پرنسپلز اور اساتذہ کا ایک ریفریشر کورس ہوا۔

کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا جس کے بعد دعا ہوئی۔ مکرم نعیم اظہر صاحب ریجنل مبلغ کینیما نے ریفریشر کورس کروانے کا مقصد بیان کیا۔ اس دن جمعہ تھا اور تمام شاملین نے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطبۂ جمعہ براہِ راست سنا۔ جس کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے سیشن میں ڈاکٹر شیخو تامو صاحب نائب امیر نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت پر تقریر کی۔ دوسری تقریر وفاتِ مسیح علیہ السلام پر مولوی فؤاد کونے صاحب نے پیش کی۔ اگلے دن مولوی اسحاق سلیمان نے ختمِ نبوت کے موضوع پر تقریر کی۔ مولوی نعیم اظہر صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عنوان پر تقریر کی۔ تمام مقررین نے قرآن و حدیث و واقعات کی روشنی میں سامعین کو ان علمی مضامین کے بارے میں سمجھایا۔ دعا کے ساتھ اس ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔ الحمدللہ یہ پروگرام ان تمام شاملین کے علم اور ایمان میں اضافے کا باعث ہوا۔ اس ریفریشر کورس کی کل حاضری 72 رہی۔

کونو ریجن

19؍جون کو 9جماعتوں کے اماموں کا ایک ریفریشر کورس ہوا جس میں 15 اماموں سمیت کل حاضری 32 رہی۔ ریفریشر کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ دورانِ ریفریشر کورس شاملین کو نماز کا طریق، نماز اور مسجد کے آداب اور نمازِ جنازہ کا طریق بتایا گیا۔ اسی طرح ان موضوعات پر ان کے سوالوں کے جواب دیے گئے۔ اس کے علاوہ بدعات سے اجتناب، جماعتی روایات اور طریقہ کار، خلافتِ احمدیہ اور آمدِ امام مہدی و مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں لیکچرز دیے گئے۔ دعا کے ساتھ ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button