مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 21؍تا 27؍جون 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 21 و 22؍جون بروز منگل:ان ایام میں فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 63ویں اور 64ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 25؍جون بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین: مکرم عبدالوحید وڑائچ صاحب صدر جماعت والڈزہوٹ (Waldshut) جرمنی، حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کی پڑنواسی محترمہ امة النورصاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالمالک شمیم صاحب واشنگٹن امریکہ، مکرمہ بسم اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد خان صاحب بہادر شیر افسر حفاظت خاص اور مکرم کرنل جاوید رشدی صاحب آف راولپنڈی کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…26؍جون بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل ناصرات الاحمدیہ یوکے کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ ایمن منصور (واقفۂ نو) بنت مکرم منصور احمد صاحب (کارکن تحریک جدید ربوہ) ہمراہ مکرم روحان احمد صاحب (مربی سلسلہ گیمبیا) ابن مکرم ڈاکٹر نوید احمد صاحب (انچارج احمدیہ ہسپتال بانجل گیمبیا)

٭…عزیزہ نتاشہ احمد بنت مکرم پیر نعیم احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم خلیق احمد بھٹی صاحب (واقفِ نو۔ کارکن ریویو آف رلیجنز) ابن مکرم فہیم احمد بھٹی صاحب (رضاکار دفتر PS اسلام آباد)

٭…عزیزہ رامین اکبر (واقفۂ نو) بنت مکرم اکبر لطیف قریشی صاحب (لندن) ہمراہ مکرم ابرار احمد خالد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد عمر خالد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ سِمرہ احمد بنت مکرم شبیر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عادل زین صاحب ابن مکرم یعقوب احمد ساجد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ صفورہ الطاف بنت مکرم الطاف احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم ارسلان احمد کاہلوں صاحب ابن مکرم نفیس احمد کاہلوں صاحب (لندن)

٭…27؍جون بروز اتوار: آج دوپہر ایک بجے حضورِ انور نے ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی کانفرنس سے آن لائن خطاب فرمایا۔ یہ خطاب ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ یاد رہے کہ ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی سالانہ کانفرنس 2021ءکا آغاز مورخہ 25؍جون بروز جمعۃ المبارک کو ہوا تھا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button