یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ مالٹا کی خدمتِ انسانیت

(لئیق احمد عاطف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالٹا کو ہیومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ کے تعاون سے خدمت خلق کے کاموں کی توفیق مل رہی ہے۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔

ہیومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ کو خدمت خلق کے کاموں کے لیے ایک تجویز بھیجی گئی جو مکرم شمیم احمد قاضی صاحب، چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ اور مکرم عارف محمود ملک صاحب، صدر مجلس انصاراللہ سوئیزرلینڈ کے تعاون سے تیار کی گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ ان کے مخلصانہ تعاون کی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

اس تجویز کی منظوری کے بعد افرادجماعت احمدیہ مالٹا نے دو مقامی مارکیٹس سے بنیادی ضرورت کی اشیاء خریدیں اور ان کے 200پیکٹس تیار کرکے مندرجہ ذیل پانچ فلاحی تنظیموں کو بطور عطیہ پیش کیے۔ افراد جماعت نے 25گھنٹے اس فلاحی کام کے لیے صرف کیے۔ جن افراد اور خاندانوں کو خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے ان میں اسائیلم سیکرز، ریفیوجی خاندان، بے گھر افراد، گھریلو تشدد کی شکار خواتین اور ان کے بچے اور معاشرے کے غریب افراد شامل ہیں۔ تقریباً 200 خاندان (350 افراد) ان عطیات سے مستفیض ہوئے۔ اس عطیہ کردہ خوارک سے 200 خاندانوں کے لیے ایک ہفتہ کے طعام کا انتظام ہوسکے گا۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک

The Malta Trust Foundation کو خوراک کا عطیہ

مالٹا کی سابقہ صدر مملکت مکرمہ میری لوئیس کولیرو پریکا صاحبہ کی زیرنگرانی ایک فلاحی ادارہ قائم ہے جو ضرورت مند افراد کو تعاون اور مدد فراہم کرتا ہے۔ مکرمہ سابقہ صدر مملکت صاحبہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں خوراک کا عطیہ پیش کیا تا کہ اس ادارہ کی خدمات سے استفادہ کرنے والے افراد میں یہ خوراک تقسیم کی جاسکے۔ موصوفہ کا جماعت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اور وہ ہمیشہ جماعت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ اس عطیہ پر بھی انہوں نے بڑی فراخ دلی سے شکریہ ادا کیا۔

ریفیوجی خاندانوں کے لیے خوراک کا عطیہ

مالٹا کے ریفیوجی سینٹر میں مقیم خاندانوں میں خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ اس سینٹر میں 51 خاندان رہائش پذیر ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

Fondazzjoni Sebh کے لیے خوراک کا عطیہ

عیدالفطر کے روز سیبح فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے اور مالٹا کے چرچ کے زیر انتظام تشدد کی شکار خواتین اور ان کےبچوں کو رہائشی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی مدد بھی فراہم کرتا ہےکو خوراک کا عطیہ دیا گیا۔

Dar Leopoldoکے لیے خوراک کا عطیہ

مالٹا میں بے گھر افراد کے لیے قائم ایک ادارہ لیئوپولدو ہاؤس کو خوراک کا عطیہ پیش کیا گیا تاکہ اس ادارہ میں مقیم افراد اس سے مستفیض ہو سکیں۔ اس ہوم(Home)میں 19 افراد رہائش پذیر ہیں جو بے سروسامانی اور رہائش نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پہنچتے ہیں۔

Reach Residential کے لیے خوراک کا عطیہ

یہ ادارہ بے گھر افراد کو رہائش اور کھانا فراہم کرتا ہے تاکہ جب تک ان کی رہائش اور خوراک کا مستقل سامان نہیں ہوتا تب تک ان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

خاکسار ہیومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ کے تمام کارکنان وعطیہ دہندگان اور جماعت احمدیہ مالٹا کے افرادجنہوں نے ان پروگراموں کے انعقاد میں بھر پور تعاون کیا کا تہ دل سے شکر گزارہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر و اجر عظیم سے نوازے۔ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جس نے ہمیں بنی نوع انسان کی خدمت کے قابل بنایااور ہمیں خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی کماحقہ ادائیگی کی ہمیشہ توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: لئیق احمد عاطف۔ مبلغ وصدر جماعت احمدیہ مالٹا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button