مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 14؍تا 20؍جون 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 15؍جون بروز منگل:آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 62ویں نشست ہوئی۔

٭… 18؍جون بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز سات مرحومین کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…19؍جون بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ عافیہ ندیم اسلم (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد اکبر ندیم صاحب مرحوم (جرمنی) ہمراہ مکرم اکرام محمود اسلم صاحب (مربی سلسلہ ۔جرمنی) ابن مکرم محمد اسلم صاحب

٭…عزیزہ ملیحہ رانا محمود بنت مکرم رانا مبشر محمود صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم رانا عبدالمقیت صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم رانا عبدالغفار صاحب (یوکے)

٭…عزیزہ خولہ فیض (واقفۂ نو) بنت مکرم فیض احمد صاحب (سعودی عرب) ہمراہ مکرم میر احمد کمال صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم میر احمد ناصر صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ عالیہ منصور ناصر (واقفۂ نو) بنت مکرم منصور احمد ناصر صاحب (جلنگھم۔ یوکے) ہمراہ مکرم رضوان سمیع صاحب ابن مکرم عبدالسمیع صاحب (لندن۔ یوکے)

٭… عزیزہ ثوبیہ عامر (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالمومن عامر صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم سید حماد احمد صاحب ابن مکرم سید نصیر احمد صاحب (لندن۔ یوکے)

٭… عزیزہ تہمینہ عرفان چیمہ (واقفۂ نو) بنت مکرم عرفان اللہ چیمہ صاحب (کرائیڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شفقت محمود صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم اظہر محمود صاحب (تھارٹن ہیتھ۔ یوکے)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button