متفرق

گلاب جامن

(صبا بہزاد۔ سوئٹزرلینڈ)

اجزاء

خشک دودھ……………………………………ایک کپ

میدہ.……………………………………………2/1کپ

بیکنگ پاؤڈر………………………آدھا چائے کا چمچ

پگھلا ہوا مکھن ………………………4کھانے کے چمچ

دودھ …………………………4سے 5کھانے کے چمچ

شیرہ بنانے کے لیے اجزاء

پانی……………………………………………………2کپ

چینی………………………………………………ڈیڑھ کپ

ترکیب

ایک برتن میں خشک دودھ اورمیدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھرمکھن اور دودھ ڈال کر مکس کر لیں ساتھ ہی ایک ایک چمچ پانی ڈال کر نرم ہا تھو ں سے گوندھ لیں یہاں تک کہ یہ ایک نرم ڈوھ (dough)میں تبدیل ہو جائے۔ اس ڈوھ کو دس منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔ شیرہ بنانے کے لئے ایک کھلے برتن میں پانی اورچینی دی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ دس منٹ کے بعد ڈوھ کے چھوٹے چھوٹ بالز بنا لیں۔ ایک برتن میں آئل کو نیم گرم کرلیں ( آئل کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ گلاب جامن اچھی طرح آئل میں ڈوب جائیں )اور ہلکی آنچ پر بالز کو فرائی کریں کچھ سیکنڈ بعد بالز اوپر کی سطح پر آنے لگیں گے ان بالز کو ڈارک براؤن ہونے تک فرائی کرتے رہیں۔ شیرہ بھی تیار ہوگیا ہوگاشیرہ کی تار نہیں بننی چا ہیے یہ خیال رکھیں۔

انگلی پر ڈال کر چیک کریں کہ چاش گاڑھی ہو گئی ہے ساتھ ہی گلاب جامن ڈارک براؤن ہو تے ہی شیرہ میں ڈا لتے جائیں۔ گا ہے بگاہے گلاب جامن کو اوپر نیچے کرتی رہیں تا کہ سب گلاب جامن میں شیرہ چلا جائے۔ ا ب آپ کے گرم گرم گلاب جامن تیار ہیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button