اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭… مکرم عطاءالنور راجیکی صاحب کارکن عملہ حفاظت اسلام آباد یو کےتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے خسر مکرم محمد رفیق کاہلوں صاحب ولد قائم دین کاہلوں صاحب مورخہ 18؍اپریل 2021ء کوربوہ میں مختصر علالت کے بعد بعمر85سال وفات پا گئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ چند روز سے کورونا میں مبتلا تھے۔ آپ کی تدفین قبرستان عام میں عمل میں آئی۔

موصوف کی وفات کے 12 روز بعد مورخہ 30؍اپریل 2021ء کو میری ساس صاحبہ محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ بھی بعمر 75سال وفات پا گئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔آپ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ اگلے روز آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ میں عمل میں آئی۔

دونوں بزرگان نے پسماندگان میں چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں جبکہ 7 پوتے اور 23 نواسے نواسیاں یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے سب سے بڑے داماد مکرم منیر احمد صدیقی صاحب عرصہ تقریباً 50سال سے سلسلہ کی خدمت کی توفیق پا رہے ہیں جبکہ ایک نواسے باسل احمد طاہر صاحب مبلغ سلسلہ ہیں۔اسی طرح ان کے تین بیٹے مسقط میںاور چار بیٹیاں اور داماد ربوہ میں قیام پذیر ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی جو خاکسار کی اہلیہ ہیں یوکے میں رہائش پذیر ہیں جو کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے باعث اپنے والدین کے جنازوں میں شامل نہ ہو سکیں۔

دونوں بزرگ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت سادہ طبیعت، منکسرالمزاج اور بہت شفیق اور محبت کرنے والے وجود تھے۔ تمام بچوں کا اور ہر ایک رشتے دار کا خیال رکھتے اور ہر ایک کے لیے بے لوث دعائیںکرتے تھے۔ کسی کے بیمار ہوجانے پر اس کی تیمارداری، کسی کی وفات پر ان کی فیملی سے اظہارِ افسوس اور مہمان نوازی ان کے نمایاں اوصاف تھے۔ ہمسایوں کا خیال رکھتے اور حسن سلوک سے پیش آتے۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار رہتے۔

احبابِ جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین سے بخشش کا سلوک فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

درخواستِ دعا

٭… مکرم مدثر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار، اہلیہ اور دونوں بچے چند روز سے بعارضہ کورونا بیمار ہیں۔ بچوں اور اہلیہ کو شدید بخار کی شکایت ہے۔ احبابِ کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button