افریقہ (رپورٹس)

تربیتی کلاس لجنہ اماء اللہ مجلس بساؤ، گنی بساؤ

(طیبہ نگہت۔ نائب صدر لجنہ اماء اللہ گنی بساؤ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کی لجنہ اماءاللہ کی مجلس بساؤ نے چار روزہ تربیتی کلاس کا انعقاد کیا جس میں لجنہ اماء اللہ، ناصرات الاحمدیہ اور 12 سال سے کم عمر کے اطفال نے شمولیت اختیار کی۔ تربیتی کلاس میں شامل ہونے والوں کی تعداد تقریباً 100تھی۔

تربیتی کلاس کا آغاز مورخہ 18؍فروری 2021ء بروز جمعرات بعد از نمازِ عصر کیا گیا۔ اس کلاس میں مختلف تربیتی مضامین پڑھ کر سنائے گئے اور پھر ان مضامین کے مطابق سوالات بھی پوچھے گئےجن کے جوابات دیے گئے۔ ان میں ناظرہ قرآن کریم، قاعدہ یسرنا القرآن، حفظ قرآن،حفظ ادعیہ، نماز با ترجمہ، وضو کرنے کا صحیح طریق، ادائیگی نماز اور بنیادی دینی معلومات کے موضوعات شامل ہیں۔ اسی طرح تربیتی کلاس کے دوران نماز باجماعت، نماز تہجد اور درس القرآن و حدیث کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی طرح روزانہ نماز عصر کے بعد ورزشی مقابلہ جات بھی کروائے گئے۔

تربیتی کلاس کے دوران مورخہ 20؍فروری بروز ہفتہ یوم مصلح موعود بھی منایا گیا۔ جس میں یوم مصلح موعود منانے کا اصل مقصد، حضرت مصلح موعوؓد کی دینی خدمات، حضرت مصلح موعود کی پیدائش ایک عظیم الشان پیشگوئی اور حضرت مصلح موعودؓ کی خلافت سے پہلے اور بعد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بھی بیان کیا گیا۔

تربیتی کلاس کا اختتام مورخہ 21؍فروری بروز اتوار نماز عصر کے بعد درسِ قرآن و حدیث اور دعا سے کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلیفۂ وقت کی نصائح پر عمل کرنے والا بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور ان کے عاشق صادق حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو سمجھنے اور پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: طیبہ نگہت۔ نائب صدر لجنہ اماء اللہ گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button