افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے بو ریجن کی مجالس اطفال الاحمدیہ کا ریفریشر کورس

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 6؍اپریل کو بو ریجن کے شہر بو ٹاؤن کی تمام مجالس کے اطفال کا ایک ریفریشر کورس ناصر احمدیہ سنٹرل مسجد میں ہوا۔

ریفریشر کورس کا باقاعدہ آغاز دن دس بجے تلاوت قرآن کریم وترجمہ سے ہوا جس کے بعد اطفال کا عہد دہرایا گیا۔ نظم کے بعد معززین کا تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں صدرِ مجلس نے پروگرام کا تعارف کروایا۔ مکرم حامد علی بنگورا صاحب مرکزی مبلغ، مکرم محمود ڈمبویا صاحب لوکل معلم اور مکرم عدیل احمد صاحب متعلم جامعہ احمدیہ گھانانے اطفال کو مجلس اطفال الاحمدیہ کے مختلف امور کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر اطفال کے علمی مقابلہ جات بھی کروائے گئے جن میں مقابلہ تقریر، حفظِ نماز، دینی معلومات اور حفظِ حدیث شامل تھے۔

اسی طرح لمبی دوڑ کا ایک ورزشی مقابلہ بھی کروایا گیا۔ پوزیشن لینے والے اطفال کو انعامات سے نوازا گیا۔

دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں بو شہر کی تمام مجالس سے کل 65 اطفال شامل ہوئے۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button