یورپ (رپورٹس)

علمی مقا بلہ جات مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدام الاحمدیہ فن لینڈ کو مورخہ 4و5؍اپریل 2021ء آن لائن علمی ریلی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت علمی ریلی کی منظوری عنا یت فرمائی۔ یہ خدام الاحمدیہ کا آن لائن علمی ریلی کرا نے کا پہلا تجربہ تھا۔ یہ ریلی 4 و5؍اپریل دونوں روز دوپہر گیارہ تا دو بجے تک منعقد کی گئی۔ اس علمی ریلی میں مقابلہ تلاوت، نظم، کسوٹی، ڈیبیٹ، کوئز جنرل نالج، مضمون نویسی، حفظ ادعیہ، نماز باترجمہ اور سورۃ البقرۃ کی پہلی سترہ آیات کا ترجمہ کے مقا بلہ جات شامل تھے۔

علمی ریلی کا آغاز مورخہ 4؍اپریل کو تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا، جو حا فظ مدثر نصیر صا حب نے کی۔ اس کے بعد تمام خدام نے عہد دہرایا۔ بعد ازاں صدر خدام الاحمدیہ نے خدام کو نصائح کیں اور پروگرام کابا قا عدہ آغاز ہوا۔ پہلے روز مقابلہ جنرل نا لج، تلاوت اور نماز با ترجمہ و سورۃ البقرۃ کی پہلی سترہ آیات کے تر جمہ کے مقا بلہ جات کروائے گئے۔ دوسرے دن مقابلہ کسوٹی، نظم اور ڈیبیٹ کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلوں کو بہتر اور زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے پہلی دفعہ خدام الاحمدیہ نے جنرل نالج کوئز اور مقابلہ ڈیبیٹ کا انعقاد کیا۔ جس میں خدام نے بہت دلچسپی دکھائی اور بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔

مقا بلوں میں مبلغ انچارج مکرم مصور احمد شا ہد صاحب، بشارت الرحمٰن صا حب اور مکرم احمد فاروق قریشی صا حب نے منصفین کے فرا ئض سر انجام دیے۔ مقابلہ جات کے اختتام پر صدر خدام الاحمدیہ فن لینڈ نے خدام کو نصا ئح کیں اور مقابلہ جات کے نتائج کا بھی اعلان کیا۔

فن لینڈ میں خدام کی تعداد 99 ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان مقا بلہ جات میں 50 فیصد سے زائد خدام نے حصہ لیا جبکہ کل پروگرام سننے والے خدام کی تعداد 70رہی۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہما ری یہ کاوش قبول فر مائے اور مزید ایسے پروگرامز منعقد کر نے کی تو فیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button