مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 12؍ تا 18؍اپریل 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 16؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے دعا کی اہمیت، قبولیتِ دعا کی شرائط اور فلسفےسے متعلق حضرت مسیح موعودؑ کے بعض فرمودات بیان فرمائے۔ نیز پاکستان اور الجزائر سمیت دنیا میں جہاں بھی احمدیوں کو تکالیف دی جاتی ہیں ان کے لیے خاص طور پر دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔

٭…17؍اپریل بروز ہفتہ : آج نمازِ ظہر سے قبل طلبہ جامعہ احمدیہ قادیان کی حضور انور کے ساتھ آن لائن نشست تھی۔

٭…18؍اپریل بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ انڈونیشیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے اراکین عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button