متفرق مضامین

حدیث مبارکہ کی روشنی میں Ice-Cold Water Therapy کے فوائد

(’ڈاکٹر فرشتہ‘)

حدیث میں یہ دعا ہے کہ

اللّٰہمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَ الْبَرَدِ

(سنن نسائی، کتاب المیاہ، حدیث نمبر9)

ترجمہ ’’اے اللہ میری خطائوں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال۔ ‘‘

جامعہ احمدیہ ربوہ میں حدیث پڑھانے والے ایک سینئر استاذ نے جب اس حدیث کے بارے میں ذکر کیا تو خاکسار کو لندن میں اپنی طالبعلمی کا زمانہ یاد آگیا۔ 1980ء میں ایک تحقیق کے سلسلہ میں جب خاکسارنےایک معروف محقق ڈاکٹر سےCardiovascular Responses to Ice-Cold Showersکے بارے میں استفسار کیا تو کئی نئی معلومات کا انکشاف ہوا اور خاکسار کو ایک منفرد موقع پر اپنے تجربات و مشاہدات کوBritish Cardiac Society, Wembley Hall, London میں ماہرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔ چونکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ 1980ء کے دوران لندن میں موجود تھے ان کی دعائیں بھی شامل حال رہیں اور یہ مقالہ تمام حاضرین میں بہت مقبول رہا اور روزنامہ الفضل میں بھی دعائیہ کلمات کے ساتھ اس مقالے کا ذکر ہوا۔

اللہ تعالیٰ جزادے محترم استاد صاحب کو جنہوں نے اس حدیث کی حکمت پر غور کرنے کی طرف میری توجہ مبذول کرائی اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ موقع اور سمجھ عطا فرمائی کہ اس زرّیں اصول کے بارے میں ذاتی مشاہدات اور طبی سائنسی جریدوں سے مواد اخذ کر کے چند باتیں قلمبند کروں۔

حدیث مبارکہ کے معنی

غور کرنے کے بعد اس حدیث میں ’’خطائوں ‘‘کا لفظ ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتا ہےیعنیPhysical and Mental Disorders۔ اور حدیث کا دوسرا حصہ کہ ’’برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال‘‘سے مرادIce-cold Therapyہے۔

اس حدیث کے ضمن میں تین سوال اٹھتے ہیں :

٭… سائنسی تحقیق اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

٭… اس طریقہ علاج کے کیا فوائد ہیں؟

٭… اس طریقہ علاج پر عمل کرنے کے بہترین طریق کیا ہیں؟

Hydrotherapyیعنی Ice-cold Water Therapy طریقۂ علاج دو ہزار سال سے زائد عرصہ سے رائج ہے۔ Hippocrates اس بارے میں کہتے ہیں :

allays lassitude (physical or mental weakness)

یعنی جسمانی اور ذہنی تھکان و کمزوری میں کمی واقع کرتی ہے۔

اس طریقہ علاج میں پانی کو یا برف کے ٹکڑے(اولے) کو یا پھر برف کو پگھلا کر درجہ انجماد کے قریب پہنچانا ہے۔ اس کو Cold Hydrotherapyبھی کہتے ہیں۔ یہ طریقہ کار طبی اصطلاح میں چند دوسرے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ جس میں ؛

Cold showers therapy, Ice baths, Ice immersion, Ice cold swimsشامل ہیں۔

Cold Hydrotherapyکا استعمال جب کیا جاتا ہے تو جلد کی شریانیں ٹھنڈ کی وجہ سے سکڑ (Vasoconstrict) جاتی ہیں اور خون انسانی بدن کے اندرونی اعضاء میں سرایت کرجاتا ہے جس کے نتیجہ میں گرمی conserveہوتی ہے۔ اور اس طرح دماغ، دل اور دیگر اعضاء کو تازہ خون پہنچتا ہے۔ اور آکسیجن و غذائیت فراہم ہوتی ہے۔ زہریلا مادہ صاف ہوتا ہےاور جسم مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Cold bathsجسم میں stress hormones(یعنی cortisol) کم کرتی ہے اور feel – good transmitters (Serotonin & Endorphins or epinephrine) کو بڑھاتی ہے۔ Glutathioneجو ایک نہایت مفیدsuper anti-oxidantہے اُس میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ دماغ میں Opioids اور Cannabinoidsکا اضافہ ہوتا ہے جوmood controlاورfeeling of well-beingپیدا کرتی ہیں۔ اور خود اعتمادی بڑھاتی ہے۔ اس کی مقدار خون میں بڑھتی ہے۔ اور شریانوں کی صحت برقرار رکھتی ہے۔ اسی طرح انسانی جسم اور دماغ میں سکون اور خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔

Cold Hydrotherapy کے فوائد

عرصہ قدیم سے اس طریقہ علاج کے فوائد کے بارے میں ذکر چلا آرہا ہے۔ رومی حکومت کےزمانہ اقتدار میں اس کا استعمال کافی زیادہ تھا اور حال میں دوبارہ cold showers کا ذکر اور استعمال بڑھ رہا ہے۔ Win Hofجو ایک Dutch atheleteہے اس نے اس کو بہت فروغ دیا ہے۔ مختلف تحقیقات نے Ice-cold therapyکے مختلف فوائد بتائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :

٭…جسمانی فوائد

1)Cold Hydrotherapyسے دوران خون میں بہتری آتی ہے اس کے مستقل طریق استعمال سے جلد اور بالوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔

2) ورزش کے بعد (خاص طور پرathletes میں) پٹھوں میں کھچائو اور درد میں جلد آرام آجاتا ہے۔ ایک تحقیق (2016ء) نے یہ ثابت کیا ہے کہ cyclistsکے سخت ٹریننگ sessions کے بعد 10منٹ کے لیے Ice-cold Immersion سے کھچائو اور درد میں بہت جلد افاقہ ہوا ہے۔ (2016ء)کی ایک تحقیق نے athletesمیں تھکاوٹ اور سوزش میں نمایاں کمی کا ذکر کیا ہے۔

3)یہ بات بھی Physiotherapist کے مشاہدے میں سامنے آئی ہے کہ زخم اور چوٹ لگنے کے بعد اور سوجن کے وقت Cold Ice packsکے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اسی طرح arthritisکے مریضوں کو بھی اس طریقۂ علاج سے فائدہ ہوتا ہے اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کا Pain Clinicبھی اس کا گواہ ہے۔

4)ریسرچ اور روزمرہ کے مشاہدہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ Ice immersionیاIce-cold sponging سے جسم کا درجہ حرارت جلد کم ہوتا ہے اور تیز بخار کا مضر اثر جاتا رہتا ہے۔

5)یہ بھی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ Ice-cold hydrotherapy سے جسم کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ Helps Boost Immunityاور انفیکشن کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Pro-inflammatory cytokines کی کمی ہے۔ یہ مضر cytokines مختلف auto-immune disorders(مثلاً Rheumatoid arthritis, Parkinsonism) میں بڑھ جاتے ہیں۔

6)Cold Exposureخواہ و ہ برف کے پانی یا Ice packsکی صورت میں ہو جسم کے metabolic rateکو بڑھاتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کوریا میں جو غوطہ خور خواتین مچھلیوں کے شکار کے لیے chilled waterمیں پتلے کپڑوں کے ساتھ غوطہ لگاتی ہیں ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے۔

7)یہ بھی عجیب انکشاف (2017ءمیں) ہوا ہے کہ Ice immersion سے testosterone levels بڑھتے ہیں اور infertility کا بھی ایک علاج ہے۔ اس طریقہ کار سے sperm countاور sperm motility میں 200فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

8) سائنسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ Ice cold therapyسے Uric acidمیں بھی کمی واقع ہوتی ہے اور نقرص کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

ذہنی و نفسیاتی فوائد

1) ریسرچ نے یہ ثابت کیا ہے کہ ذہنی تنائو، مایوسی اور گھبراہٹ (Anxiety and Depression)کا ثابت شدہ علاج Ice cold bathsہیں۔ Centre of Disease Control CDCکے مطابق 5فیصد امریکی depression کا شکار ہیں، اور corona pandemicکے سال میں یہ شرح بڑھ گئی ہے۔ کئی مریضوں کی ادویات میں اس علاج سے کمی واقع ہوئی ہے یا پھر مکمل طور پر ادویات ختم ہو گئی ہیں۔

2) Ice cold hydrotherapyسے جسم میں مختلف hormones(مثلاً noradrenaline، endorphins، اور دیگر neuro transmitters) فوری طور پر بڑھتے ہیں اور دماغ پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں دماغی قوت بڑھتی ہے، یاد داشت تیز ہوتی ہے، اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔

3)ایک تحقیق (2015ء) میں جب hot & ice cold showersکے دو گروپ کا موازنہ کیا گیا تو یہ ثابت ہو اکہ cold showers کے گروپ میں موجود افراد میں زیادہ قوت اور ہمت دیکھنے میں آئی۔

4) Ice cold showersکے بعد نیند بھی بہتر ہوتی ہے اور گہری نیند آتی ہے۔

5)مختلف Psychotic Disorders مثلاً Schizophrenia میں Cold hydrotherapy کے مفید نتائج دیکھنے میں آئے، اور اس کا اثر اسی طرح ہے جس طرح مختلف Psychosis میں Shock therapy (یعنیElectroconvulsive Therapy) طریقہ علاج ہے۔

6) Tibetean Monks میں ایک study نے Art of Tummoکے ذریعے Ice cold therapyاور توجہ (Meditation) سے روحانی مدارج میں ترقی دیکھی ہے، اور جسمانی صحت اور عمر میں بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔

خاکسار کے ذاتی خیال میں حضرت عیسیٰؑ کی بیشتر زندگی نہایت سرد علاقوں ( مثلاً شام، افغانستان، پاکستان(مری و شمالی علاقہ جات)، کشمیر) میں گزری اور یہ ایک وجہ ان کی جسمانی و ذہنی صحت اور لمبی عمر کی دلیل ہے۔

اسی لیے Eskimos جو سارا سال سخت سردی میں زندگی بسر کرتے ہیں اُن میں یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ ان کی ذہنی و جسمانی حالت عمدہ رہتی ہے اور باوجود مشکلات کے ان کے طرز زندگی میں کوئی رخنہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

7) درد شقیقہ (Migraine) جو ایک عام مرض ہے۔ اس میں Ice hyrdotherapyکا فائدہ دیکھا گیا ہے۔ اور متعدد مریضوں میں migraine کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے یا پھر مکمل فائدہ ہواہے۔

چند متفرق امور

1) Cardiac Surgery میں خون کا درجہ حرارت نہایت کم کیا جاتا ہے تا کہ metabolismکم کیا جائے اور جراحی کے لیے مناسب وقت مل سکے۔ اس عمل کو Cold Cardioplegia کہتے ہیں۔

2)آج کل روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کو Cold storageمیںpreserveکیاجاتاہے۔Refrigeratorاور Deep Freezerاس کی عام مثال ہیں۔

3) Cryo Surgeryبھی ایک مقبول طریقہ علاج ہے۔ جس میں جراحی کا عمل منفی درجہ حرارت کے ذریعہ کیا جاتا ہے اس کے ذریعے Cancers، Wartsدرد اور دیگر امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔

4) Liquid Nitrogenمیں منفی درجہ حرارت کے ذریعے کافی فائدے لیے جاتے ہیں۔ مثلاً سرطان اور جلد کا علاج، لیبارٹری میں استعمال، کھانے کی اشیاء اور انسانی جسم کے اعضاء کو Preserve کرنا اور Dead bodiesکی منتقلی کے لیے نہایت موزوں ہے۔

Ice Cold Hydrotherapyکا طریقہ کار

1)بہتر طریق یہی ہے کہ پہلے گرم پانی سے نہا نا شروع کریں اور پھر آہستہ آہستہ Ice cold bathلیں۔

2) ورزش کرنے کے بعد آپ Ice cold bath لے سکتے ہیں۔

3) اپنے آپ کو Ice bath دینا شروع کریں اور آہستہ آہستہ اس کا درجہ حرارت 50 F – 59 – F (10 C – 15 C) تک لے جائیں۔ یہ Ice bath آپ 10 سے15منٹ تک لیں۔

4) Ice bathکے فوراً بعد اپنے آپ کو گرم کپڑوں میں لپیٹ لیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے کچھ وقت تک آپ کے جسم کا درجہ حرارت گرتا جائے گا اور آپ Hypothermia کا شکار ہو سکتے ہیں۔

5) Ice bathکے بعد کوئی گرم مشروب پی لیں، جس میں میٹھا ہو کیونکہ sugarآپ کے جسم کو توانائی بخشے گی اور درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا۔

6) بہتر طریق یہی ہے کہ Ice bath کے بعد گرم جگہ آرام کریں یا پھر چہل قدمی کر لیں، تاکہ جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے۔

غرض منفی درجہ حرارت خواہ وہ برف کے پانی اور اولوں یا جدید طریقہ کار سے حاصل کیا جائے ہماری ’’خطائوں ‘‘یعنی جسمانی و روحانی بیماریوں کے لیے ایک اکسیر ہے۔ اسی لیے اس حدیث میں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ’’اے اللہ میری خطائوں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال‘‘۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔

وَ اِذَا مَرِضۡتُ فَہُوَ یَشۡفِیۡنِ (الشعراء:81)

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

یعنی میری ’’خطائوں ‘‘یعنی بے اعتدالیوں کے نتیجہ میں جو روحانی و جسمانی بیماریاں مجھے لاحق ہوتی ہیں۔ تو اپنے محبوب ترین طبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہ نمائی ہے کہ ’’برف کے پانی یا اولوں سےدھو ڈال۔ ‘‘

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

Back to top button
Close