از مرکز

امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دستِ مبارک سے جماعت احمدیہ کی جدید چائنیز ویب سائٹ کا اجرا

(مسجد مبارک، اسلام آباد 02؍ اپریل 2021ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) سیّدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے دستِ مبارک سے مرکزی چینی ڈیسک کی جدید ویب سائٹ کا اجرا فرمادیا۔ حضور انور نے خطبہ جمعہ کے دوران اس ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرماتے ہوئے اس کا مختصر تعارف بھی بیان فرمایا۔

حضور انور نے اس ویب سائٹ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ویب سائٹ مرکزی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ جس سے لوگوں کو چینی زبان میں اسلام اور احمدیت کے متعلق تفصیلی معلومات مل سکیں گی۔ اس ویب سائٹ کو جماعت کی مین ویب سائٹ www.alislam.org کے ذریعہ بھی اور علیحدہ طور پر بھی وزٹ کیا جا سکے گا۔ اس میں مختلف عناوین کے تحت مواد ڈالا گیا ہے۔ قرآن کریم کے چینی ترجمہ کا نیا ایڈیشن ڈالا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 23 دیگر کتب اور پمفلٹس دیے گئے ہیں۔ سوال و جواب کے تحت مختلف سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کے عنوان کے تحت حضور اقدسؑ اور خلفاء کا تعارف دیا گیا ہے۔ پہلے صفحے پر جماعت کی دیگر 6 ویب سائٹس کے لنک دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رابطہ کے لئے فون، فیکس اور ای میل وغیرہ کی تفصیل دی گئی ہے۔

حضور انور نے فرمایا کہ خدا کرے کہ یہ ویب سائٹ چینی عوام کے لئے ہدایت کا موجب ہو اور اسلام اور احمدیت کے لئے ان کے دل کھلیں۔

محترم رشیدارشد صاحب انچارج چینی ڈیسک مرکزیہ نے ویب سائیٹ کے بارے میں بتایا کہ چینی زبان میں ایک ویب سائٹ کافی عرصہ پہلے بھی جماعت کی طرف سے بنائی گئی تھی، لیکن حضور انور کی ہدایت پر یر جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔

اس ویب سائیٹ سے www.alislam.cn پر جا کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

(رپورٹ: احسن مقصود، مربی سلسلہ)

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

Back to top button
Close