اطلاعات و اعلانات

اعلان برائے داخلہ جامعہ احمد یہ یو کے 2021ء

جامعہ احمدیہ یوکے کی درجہ ممہدہ کے لیے داخلہ ٹیسٹ (تحریری امتحان و انٹرویو)14اور15جولائی 2021ء کو ان شاء اللہ جامعہ احمدیہ یو کے میں ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شمولیت کے قواعد حسب ذیل ہیں:

تعلیمی معیار

درخواست دہندہ کے کم از کم چھ مضامین میں جی سی ایس ای (GCSE)کم از کم تین مضامین میں اے لیولز (A-Levels)یا اس کے مسا وی تعلیم میںC گریڈ سے کم گریڈ یا 60%سے کم نمبر نہ ہوں۔

عمر

جی سی ایس ای(GCSE)پا س کر نے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر17سال اور اے لیولز (A-Levels)پا س کرنے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر19سال ہونی چاہیے۔

میڈیکل سرٹیفیکیٹ

درخواست دہندہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹر (GP)کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ انگریزی زبان میں درخواست کے ساتھ منسلک ہونا چا ہیے۔

تحریر ی ٹیسٹ و انٹرویو

در خواست دہندہ کا ایک تحریری ٹیسٹ اور ایک انٹرویو ہوگاجس میں سے ہر دو میں پاس ہونا لازمی ہے۔ انٹرویو کے لیے صرف اسی کینڈیڈیٹ کو بلایا جائے گا جو تحریری ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے گا۔تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے قرآن کریم ناظرہ، وقف نو سلیبس اور انگریزی و اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا بنیادی نصاب ہو گا۔ تاہم ترجمہ قرآن کریم اور کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی کینڈیڈیٹ کا اس طور پر جائزہ لیا جائے گا کہ اس میں ان کے پڑھنے کا رجحان موجود ہے کہ نہیں۔

درخواست دینے کا طریق

درخواست، متعلقہ درخواست فارم پر درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ہی قابل قبول ہو گی، نامکمل درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی:

۱۔ درخواست فارم مع تصدیق نیشنل امیر صا حب ۔

۲۔درخواست دہندہ کی صحت کی بابت میڈیکل سرٹیفیکیٹ(بزبان انگریزی )۔

۳۔ جی سی ایس ای /اے لیولزکے سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔نتیجہ کے انتظار کی صورت میں سکول یا ٹیوٹر کی طرف سے متوقع گریڈز (Projected Grades) پر مشتمل خط۔

۴۔ پاسپورٹ کی مصدقہ نقل۔

۵۔ درخواست دہندہ کی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔

۶۔درخواست دہندہ کے برتھ سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔

متفرق ہدایات

۱۔ درخواست میں کینڈیڈیٹ کے نام کے سپیلنگ وہی لکھے جائیں جو پاسپورٹ میں درج ہیں۔

۲۔ مصدقہ درخواست جامعہ احمدیہ یوکے میں30مئی2021ء تک پہنچنی لازمی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

۳۔ جامعہ احمدیہ یو کے کا ایڈریس درج ذیل ہے:

Jamia Ahmadiyya UK

Branksome Place

Hindhead Road

Haslemere

GU27 3PN

Tel: +44(0)1428647170 +44(0)1428647173

Mob: +44(0)7988461368

Fax: +44(0)1428647188

۴۔ رابطہ کے لیے جامعہ احمدیہ کے اوقات سوموار تا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہیں۔

(پرنسپل جامعہ احمد یہ یو کے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

Back to top button
Close