یورپ (رپورٹس)

برطانیہ کی ایک فلاحی تنظیم کے پروگرام میں جماعت احمدیہ واٹفورڈ کی شرکت

(جواد قمر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

واٹفورڈ (برطانیہ) کی ایک چیریٹی ون وژن (One Vision) نے خواتین کے عالمی دن یعنی 8؍ مارچ 2021ء کے روز ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تین ممبران پارلیمنٹ، واٹفورڈ کے میئر، ہارٹفورڈشائر کے ہائی شیرف، بی بی سی اور سکائی نیوز کے نمائندگان سمیت پولیس ، ٓارمی، سیاستدانوں اور مذہبی طبقے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہوئیں۔ اسلام کی نمائندگی میں محترمہ فرزانہ یوسف صاحبہ نیشنل سیکرٹری تبلیغ لجنہ اماء اللہ یوکے اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔ اس پروگرام کوZoomکے علاوہ یوٹیوب اور فیس بک پر بھی لائیو نشر کیا گیا اوراس کی ریکارڈنگ بعد ازاں مختلف حلقوں میں تقسیم کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعا سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ سیکرٹری صاحبہ تبلیغ لجنہ اماءاللہ نے اپنی تقریرمیں جماعت کا تعارف، لجنہ اماءاللہ کا تعارف اورلجنہ کی حالیہ خدمت خلق کی مساعی کا ذکر کرتے ہوئےاعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری خدمت رنگ و نسل و مذہب کے امتیاز سے بالا اور کسی بھی دنیاوی معاوضے کی لالچ کے بغیر ہوتی ہےکیونکہ قرآن کریم ہمیں خدمت انسانیت کا درس دیتے ہوئے ایک مسلمان پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ خدا اور اس کی مخلوق کی حتی الوسع خدمت کرے۔ اور حضرت محمدﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ نے جن کی آمد کا مقصد اسلام کی تعلیمات کا احیائے نو تھا، خدمت انسانیت پر بہت زور دیا، حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا کہ مخلوق سے ایسی ہمدردی کرو جیسے ماں اپنے بچوں سے کرتی ہے، اسلام عورت کواصل آزادی اور خودمختاری دیتا ہے۔ اپنی تقریر کا اختتام انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے کیا کہ کسی بھی معاشرے اور قوم کی ترقی میں عورت کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے،قوم کا مستقبل اور نسلیں ان کے ہاتھوں میں پروان چڑھتی ہیں اور عورتیں ہی قوم کی اصل معمار ہوتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کے نیک اثرات مترتب فرمائے اور دنیا صحت مند معاشرے کی تعمیر میں عورت کے کردار کے بارے میں بے مثال اسلامی نقطۂ نگاہ کو سمجھنے والی ہو۔ آمین

(رپورٹ: جواد قمر، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یوکے)

اس پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کو مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے:

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button