افریقہ (رپورٹس)

بینن میں بُک سٹالز و تقسیم لٹریچر

(منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں احبابِ جماعت نوعِ انسانی کے ظاہری اور باطنی علاج کے لیے پیش پیش ہیں۔ چنانچہ موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو مدنظررکھتے ہوئےمغربی افریقہ کے ملک بینن میں ماہِ جنوری کے دوران 73 بُک سٹالز لگائے گئے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی اور احمدیت کا تعارف حاصل کیا۔

جماعت کے پیغام کو ہر جگہ پہنچانے کی غرض سے مساجد، بازاروں اور مختلف اہم پبلک مقامات پر سٹالز لگائے گئے اور جماعتی لٹریچر تقسیم اور فروخت کیا گیا۔

تقسیم کیے جانے والے لٹریچر میں جماعتی تعارف، جماعتی عقائدپر مشتمل سوال و جواب اور مسیح کی آمد سے متعلق پمفلٹس کی تقسیم کے علاوہ مختلف کتب بالخصوص World Crisis and the Pathway to Peace شامل تھی۔ ریجنل مبلغینِ کرام نے اپنی مقامی ٹیمز کے تعاون سے سٹالز لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف حکومتی اہلکاروں اور عہدیداران کو یہ کتاب تحفۃً پیش کی اور ظاہری علاج کے ساتھ روحانی علاج کی اہمیت اجاگر کی جس کے نتیجہ میں بہت سے مثبت تأثر ات سننے اور دیکھنے میں آئے۔

اللہ تعالیٰ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے تمام انسانوں کو کووڈ 19 کی اس موذی مرض سے نجات عطا فرمائے اور روحانیت کے مدارجِ عالیہ عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button