مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 15؍تا 21؍مارچ 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 16 اور 21؍مارچ کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 49ویں اور 50ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 19؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد ذو النّورین حضرت عثمان بن عفانؓ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز حضور انور نے چار مرحومین مبشر احمد رند صاحب ابن احمد بخش صاحب معلّم وقفِ جدید، مکرم منیر احمد فرخ صاحب سابق امیر جماعت اسلام آباد (پاکستان)، بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد لطیف صاحب سابق امیر ضلع راولپنڈی اور مکرم کونوک اومُربیکوف صاحب آف قرغیزستان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…20؍مارچ بروز ہفتہ : آج نمازِ ظہر سے قبل ایم ٹی اے انٹرنیشنل گھانا سٹوڈیوز کے ٹیم ممبران کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن نشست تھی۔

٭…حضورِ انور نے آج بعد نمازِ ظہر و عصر درج ذيل 04؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ ماہا محمود سردار (واقفۂ نو)بنت مکرم محمود الغنی سردار صاحب (لاہور) ہمراہ مکرم محمد عبداللہ صاحب ابن مکرم شیخ سعید اللہ صاحب (فیصل آباد)

٭…عزیزہ حُصبۃ الحیٔ بنت مکرم نعمت اللہ صاحب (لاہور) ہمراہ مکرم لقمان احمد خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم تنویر احمد خان صاحب (لاہور)

٭…عزیزہ ساخرہ صابر (واقفۂ نو) بنت مکرم سلیم احمد صابر صاحب (صدر جماعت ڈیئرپارک ،لندن) ہمراہ مکرم شہزاد احمد صاحب ابن مکرم فیاض احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ فوزیہ کریم بنت مکرم عبد الکریم صاحب مرحوم(سٹن) ہمراہ مکرم انصر احمد وڑائچ صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم منظور احمد وڑائچ صاحب (وولور ہیمپٹن)

٭…21؍مارچ بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل ناصرات الاحمدیہ آسٹریلیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button