مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 08؍تا 14؍مارچ 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 08، 09 اور 14؍مارچ کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 46ویں، 47ویں اور 48ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 12؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد ذو النّورین حضرت عثمان بن عفانؓ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مولوی محمد ادریس تیرو صاحب مبلغِ سلسلہ آئیوری کوسٹ، مکرمہ امینہ نائیگا کارے صاحبہ اہلیہ محمد علی کارے صاحب امیرومشنری انچارج یوگنڈا، مکرم نوحی قزق صاحب آف سیریا اور مکرمہ فرحت نسیم صاحبہ ربوہ اہلیہ مکرم محمد ابراہیم صاحب حنیف کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…14؍مارچ بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جماعت احمدیہ گھانا میں خدمت بجا لانے والے مربیان سلسلہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے مربیان سلسلہ کو مختلف ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

Back to top button
Close