یورپ (رپورٹس)

تبلیغی سٹال۔ مجلس انصار الله فن لینڈ

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

بفضل اللہ تعالیٰ مجلس انصار الله فن لینڈ کو مورخہ 20؍ستمبر 2020ء کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے سینٹر میں ریلوے سٹیشن کے سامنے تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ۔

وبائی مرض کورونا وائرس کے بعد مجلس انصار الله فن لینڈ کا یہ پہلا اجتماعی پروگرام تھا۔ تبلیغی سٹال میں انصار اللہ نے بڑے جوش سے حصہ لیا اور سٹال پر آنے والے مہمانان میں بروشر (Brochure)تقسیم کیے۔ اسی طرح شعبہ ایثار کے تحت شہریوں میں ماسک تقسیم کیے گئے۔ ان ماسکس کو پلاسٹک بیگز میں پیک کیا گیا اور ان پر فنش (Finnish)زبان میں ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں” لکھا ہوا تھا۔ چنانچہ لوگوں نے ماسک تقسیم کرنے کی کاوش کو بہت سراہا۔ اسی طرح اس سٹال پرحضرت مسیح مو عود علیہ السلام کی تصویر کا بینر جس پر فنش زبان اور انگلش زبان میں لکھا ہوا تھا کہ “مسیح آ گیا ہے” لگایا گیا تھا جس کی بہت سے افراد نے تصویر لی۔ اسی طرح سٹال پر چند افراد سے تبلیغی گفتگو بھی ہوئی۔

ا للہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا جس کے ذریعہ سے اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام فن لینڈ کے عوام تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام میں فن لینڈ کے ایک ریجن کے 95 فیصد انصار شامل ہوئے۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے بہت اچھے اور بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور مجلس انصار الله کو اسلام احمدیت اور حضرت اقدس مسیح موعود و مہدیٔ معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا پیغام کما حقہ لوگوں تک پہنچانے کی توفیق نصیب ہو۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button