مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 22؍تا 28؍فروری 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 23؍فروری بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 43ویں نشست ہوئی۔

٭… 26؍فروری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد ذو النّورین حضرت عثمان بن عفان ؓکے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز حضور انور نے چار مرحومین مکرم عبد القادر صاحب (شہید) بازیدخیل پشاور، مکرم اکبر علی صاحب اسیرِ راہِ مولیٰ آف شوکت کالونی ضلع ننکانہ صاحب، مکرم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب وکیل المال ثالث و نائب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان اور مکرم مبارک احمد طاہر صاحب مشیر قانونی صدرانجمن احمدیہ پاکستان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…27؍فروری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…آج بعد نماز عصر جرمنی کے بعض وکلا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…28؍فروری بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل یونیورسٹی میں پڑھنے والے 35؍واقفین نو خدام، یوکے کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button