متفرق

وٹامن سی

وٹامن سی ایک پانی میں حل پذیر وٹامن ہےجوہمارے جسم کے لیے انتہا ئی ضروری ہے۔ یہ بہت سی غذاؤں مثلاً تازہ سبزیوں، پھلوں مثلاًلیموں، انگور، آلو، ٹماٹر، سنترےمیں بکثرت پایا جا تا ہے۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون کے ساتھ حل ہو جا تا ہے۔ ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ یہ آ ئرن کو جذب کرتا ہےاور جلد کو صحت مند اوروقت سے پہلے جھریاں پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی میں موجود اجزا جلد کے خلیوں اور خون کی شریا نوں کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ہمارے مدا فعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ دانتوں اور ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ نزلہ زکام سے بچانے میں بھی وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے وٹامن سی کا استعمال ذہنی تناؤکم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے جب کہ اسٹروک اور کینسرسے بچاؤمیں بھی یہ انتہائی مفید ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button