ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی اس بیماری میں جس میں آپؐ کی وفات ہوئی، اپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ سے فرمایا: جبرئیلؑ ہر سال مجھ سے ایک بار قرآن کریم کا دور کرتا تھا لیکن اس سال اس نے دو دفعہ دور کیا اور مجھے خبر دی کہ ہر نبی نے اپنے سے پہلے نبی سے نصف عمر پائی ہے۔ عیسیٰ ابن مریمؑ ایک سو بیس سال زندہ رہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ میں ساٹھ سال کی عمر میں اس دنیا سے جاؤں گا۔

(1۔المواھب المدنیۃ امام قسطلانی جلد اوّل صفحہ 42۔ 2۔شرح المواھب اللدنیۃ از علامہ محمد بن عبد الباقی مالکی جلد اوّل صفحہ 42 ۔بحوالہ حدیقۃ الصالحین صفحہ 859)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button