مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 04؍ تا 10؍جنوری 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 04 و 05؍ جنوری کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 33ویں اور 34ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 08؍ جنوری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدیوں کی وقفِ جدید کے حوالےسے مالی قربانی کے ایمان افروز واقعات کا تذکرہ فرمایا اور وقف جدید کے 64 ویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔ نیز حضور انور نے الجزائر اور پاکستان میں احمدیوں کی شدید مخالفت کے پیش نظر خصوصی دعاؤں کی مکرر تحریک فرمائی۔

٭… 09؍ جنوری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…10؍جنوری بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جماعت احمدیہ برطانیہ کے مربیان سلسلہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے مربیان سلسلہ کو مختلف ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button