ہستی باری تعالیٰ
جماعتِ احمدیہ انڈونیشیا کےسو سال مکمل ہونے کے موقع پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کےلیے کیا کرنا چاہیے؟
سوال:حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ طلباء جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کی 6؍نومبر 2020ء کو ہونے والی Virtual ملاقات میں ایک طالب علم نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انڈونیشین جماعت کو قائم ہوئے 2025ء میں سو سال پورے ہو جائیں گے، ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کےلیے کیا کرنا چاہیے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کے جواب میں فرمایا:
جواب:سو سال پورے ہونے پہ آپ یہ ٹارگٹ رکھیں کہ پانچ سال میں آپ نے کم از کم ایک لاکھ بیعتیں کروانی ہیں۔ اور ہرجو احمدی ہے اس کو آپ نے باجماعت نمازی بنانا ہے۔ ہر احمدی کو باقاعدہ قرآن کریم پڑھنے والا بنانا ہے۔ ہر احمدی کو خلافت سے تعلق رکھنے والا بنانا ہے۔ ہر احمدی کو آنحضرتﷺ پر درود بھیجنے والا بنانا ہے۔ ٹھیک ہے؟بس یہ کام کر لیں تو بہت کچھ آپ نے کرلیاہے۔