امریکہ (رپورٹس)

برازیل کے شہر São Paulo میں تبلیغی سرگرمیاں

São Paulo برازیل کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جس کی آبادی تقریباً 12.3ملین ہے۔ حضور انور کے ارشاد پر خاکسار (مربی سلسلہ Rio de Janeiro) نے São Paulo اور اس کے قریبی تین شہروں کا 2ہفتوں کا دورہ کرنے کی توفیق پائی۔ اس دورہ کے دوران دو لیکچروں کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر از جماعت لوکل افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک شہر کے لوکل ٹی وی چینل نے خاکسار کا انٹر ویو لیا جس میں خاکسار کو اسلام احمدیت کا مختصر تعارف کروانے کی توفیق حاصل ہوئی۔ نیز ایک اور شہر کے ریڈیو چینل نے بھی اپنے ایک پروگرام میں مدعو کیا جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا۔ اس میں بھی اسلامی تعلیمات کے علاوہ خدا تعالیٰ کی صفات پر گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں اس ریڈیو چینل نے مزید ایک پروگرام میں بھی آن لائن شامل کیا اور جماعتی عقائد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ ریڈیو چینل ڈیجیٹل ہے اور کسی بھی جگہ سے سنا جاسکتا ہے۔ اس ریڈیو چینل کو روزانہ تقریباً 30ہزار لوگ سنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی ویڈیو فیس بک پر لائیو بھی چلائی گئی۔

تبلیغی سرگرمیوں کے علاوہ اس دورہ کا ایک مقصد احباب جماعت کو اکٹھا کر کے ان کے ساتھ باجماعت نمازیں اور نماز جمعہ ادا کرنا بھی تھا۔ نیز یہ کہ احباب کے گھروں کا بھی دورہ کیا جائے۔ اسی طرح کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے احباب جماعت کے ساتھ پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس کے علاوہ شہر سے دور کے علاقوں میں رہنے والے احمدیوں کے گھروں کا بھی دورہ کیا گیا۔ نیز جن احباب سے رابطہ منقطع ہو چکا تھا ان سے رابطہ بحال کیا گیا۔ چنانچہ ایک برازیلین نومبائع جو کہ Piracicaba شہر میں رہتے ہیں ان کے گھر جا کر ان سے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ ایک اَور فیملی جو کہ اسلام احمدیت میں کافی دلچسپی رکھتی ہے ان کے ساتھ بھی گفتگو کا موقع ملا۔ نیز Protestant چرچ کے پادری اور اس کی انتظامیہ کے لوگوں کے ساتھ بھی ڈیڑھ گھنٹہ تک ایک ملاقات ہوئی جس سے وہ کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس ملاقات کا ذکر بھی کیا۔

اس دورہ کے دوران اسلامی تعلیمات پر مشتمل تقریباً 6000پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح کتاب ’مسیح ہندوستان میں ‘کی 5کاپیاں مختلف لوگوں کو تحفہ میں دی گئیں اور 2قرآن مجید تحفۃً دیے گئے۔

اللہ تعالیٰ اس دورہ کے مثبت اور نیک ثمرات ظاہر فرمائے اور جماعت کو دن دگنی اور رات چگنی ترقیات عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ مربی سلسلہ رِیو دِی جَنیرو۔برازیل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button