مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 16؍ تا 22؍ومبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 20؍نومبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابہ حضرت عوف بن حارث بن رفاعہ انصاری اور حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہما کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مکرم عبدالحئی منڈل صاحب معلم سلسلہ بھارت،مکرم سراج الاسلام صاحب معلم سلسلہ ضلع مرشدآباد بنگال، حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے نواسے مکرم شاہد احمد خان پاشا صاحب اور مکرم سیّد مسعود احمد شاہ صاحب آف شیفیلڈ،یوکےکا ذکر ِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 21؍نومبر بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے جماعت کی مرکزی ویب سائٹ www.alislam.org کی ٹیم کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے مختلف امور کے بارہ میں ہدایات عطا فرمائیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button