ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حضرت عبداللہ بن سلامؓ بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ استقبال کے لیے نکلے۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا۔ جب میں نے حضوؐرکا چہرۂ مبارک دیکھا تو میں جان گیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا۔ حضورؐ نے اس موقع پر فرمایا:

اے لوگو! سلام کو عام کرو، ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ، رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو اور جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو نماز پڑھو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تم امن اور سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔

(سنن دار می کتاب الاستئذان باب فی افشاء السلام)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button