افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے تحت یتامیٰ میں سکول کی اشیاء کی تقسیم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ سیرالیون جہاں پیغامِ اسلام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے وہیں خدمتِ انسانیت کے کاموں میں بھی، جب کہیں اور جہاں کہیں توفیق ملے، بڑھ چڑھ کر مصروف ہے۔

چھ سال قبل جب ایبولا وائرس نے مغربی افریقی ممالک کو بری طرح متأثر کیا تو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون نے ہیومینٹی فرسٹ برطانیہ کے تعاون سے پچاس یتامیٰ کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھایا اور اب ہیومینٹی فرسٹ مڈل ایسٹ کے تعاون سے یہ کام باقاعدگی سے جاری ہے۔

چنانچہ مورخہ 9؍اکتوبر کو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے ایک ڈائریکٹر مکرم طاہر احمد فرخ صاحب کی نگرانی میں احمدیہ مسلم ہیڈکوارٹر مکینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور پچاس یتامیٰ میں خوراک اور سکول کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان اشیاء میں چاول، صابن، سکول بیگ، کاپیاں، پین، پینسلیں، جیومیٹری کے سیٹ، پیمانے، شارپنر، کیلکولیٹر، فائیلیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ بعض طلباء کی سکول فیسوں اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی مدد کی گئی۔ الحمد للہ

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بہترین رنگ میں انسانیت کی خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ:عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button