مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 12؍تا 18؍اکتوبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 12و 13؍اکتوبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں تیرھویں اور چودھویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور کے بارے میں مربیان کرام کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 16؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت معوِذ بن حارث اورحضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭… 18؍اکتوبر بروز اتوار: آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ حُسنیٰ قمر (واقفۂ نو) بنت مکرم سَدھیر القمر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم نوید الحق شمس صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ابن مکرم ضیاء الحق شمس صاحب (مرحوم)

٭…عزیزہ سندس رشید بنت مکرم رشید احمد صاحب (کراچی) ہمراہ مکرم ایاز محمود صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم خالد احمد صاحب (کنری۔ ضلع عمر کوٹ)

٭…عزیزہ Ausra Dulinskaite (آؤشرا۔ ڈَلِنس کائٹے) بنت مکرم Juozas Dulinskas (یوآزَس۔ڈَلِنس کَس) ہمراہ مکرم (ڈاکٹر) آصف حمید صاحب (لندن)ابن مکرم ڈاکٹر حمیداللہ صاحب شہید(کراچی)

٭…عزیزہ ملیحہ ندرت احمد (واقفۂ نو)بنت مکرم سفیر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم محمد فخرالزمان منیر صاحب ابن مکرم محمد منیر احمد جاوید صاحب (لندن)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button