متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی

(مبارز نجیب وڑائچ)

17؍مارچ 1886ء واپسی قادیان از ہوشیار پور

مکتوب نمبر31ملفوف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

یہ عاجز عرصہ قریب ایک ہفتہ سے قادیان آگیا ہے۔ چند روز بباعث علالت طبع تحریر جواب سے قاصر رہا ہے۔ اب اہتمام رسالہ کی وجہ سے اشد کم فرصتی ہے ۔میری دانست میں آپ کا رسالہ کے لئے روپیہ بھیجنا اُس وقت مناسب ہے جب رسالہ تیار ہو جاوے کیونکہ بغیر تیاری اس کا تخمینہ معلوم نہیں ہو سکتا اور انشاء اللہ اب عنقریب چھپنا شروع ہو گا اور میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا وند کریم جل شانہ آپ کو تردّدات پیش آمدہ سے مخلصی عطا فرماوے ۔آمین ثم آمین

بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔زیادہ خیریت ہے۔

22؍مارچ1886ء

والسلام

خاکسار

غلام احمد عفی عنہ

(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر476مکتوب نمبر 31)

٭…٭…٭

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close